پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی متحدہ عرب امارات آمد

آرمی چیف کی ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 مئی 2018 16:20

پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی متحدہ عرب امارات آمد
متحدہ عرب امارات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مئی 2018ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں انہوں نے ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی فوج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ ملاقات صدارتی محل میں ہوئی جہاں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے اور علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے آغاز میں شیخ محمد اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک دوسرے کو ماہ رمضان کی مبارکباد دی اور دونوں ممالک کی سلامتی کی دعا بھی کی۔ اس ملاقات میں ان کے ہمراہ متحدہ عرب امارات فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹننٹ جنرل حماد محمد ثانی اور نیشنل سکیورٹی کی سپریم کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علی بن حماد الشمسی بھی موجود تھے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ اور شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی، آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: