وادی نیلم کا پل ٹوٹنے سے کچھ دیر پہلے طلباء کیا کر رہے تھے؛ ویڈیو منظر عام پر آ گئی

وادی نیلم کا پل ٹوٹنے سے پہلے طلبا بھرپور انداز میں انجوائے کر رہے تھے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 21 مئی 2018 16:19

وادی نیلم کا پل ٹوٹنے سے کچھ دیر پہلے  طلباء کیا کر رہے تھے؛ ویڈیو منظر ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 مئی 2018ء) وادی نیلم کا پل ٹوٹنے سے پہلے طلبا بھرپور انداز میں انجوائے کر رہے تھے، ویڈیو منظر عام پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز پہلے وادی نیلم میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔اس افسوس ناک واقعے میں نیلم کا پل ٹوٹ گیا تھا جو اپنے ساتھ کئی جانیں بہا کر لے گیا تھا۔جس کے بعد کئی گھروں میں صف ماتم بچھ گیا تھا۔

اس خوفناک واقعے سے کچھ دیر قبل طلباء بہت خوش تھے،اور مل کر انجوائے کر رہے تھے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔یہ ویڈیو ان طلباء کی ہے جنھیں دریائے نیلم اپنے ساتھ بہا کر لے گیا تھا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلباء کس قدر خوش اور مطمئن دکھائی دے رہے تھے۔اور سب مل کر بہت انجوائے کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم اس ویڈیو کے کچھ دیر بعد ہی نیلم پل ٹوٹ گیا تھا،جس کی وجہ سے ان طلباء میں سے کئی اپنی جان گنوا بیٹھے۔

جاں بحق ہونے والے طلباء کے گھر صفِ ماتم بچھ گیا تھا۔وادی نیلم کے اس پل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس پل پر سے بیک وقت زیادہ سے زیادہ چار افراد گذر سکتے تھے لیکن حادثے کے وقت اس پر تین تفریحی گروہوں کے لگ بھگ بیس سے بائیس افراد موجود تھے جن میں اکثریت طلبہ کی تھی۔ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے 12 طلبا و طالبات اس میں بہہ گیے جبکہ گیارہ زخمیوں کو مقامی افراد کی مدد سے بچا لیا گیا۔

اس حادثے میں دو افراد لاپتہ بھی ہوئے تھے۔جن کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ کشمیر میں تیزی سے بڑھتی ہوئی سیاحت کے پیشِ نظر دریاؤں کے کنارے تفریحی مقامات بنانے کے لیے حکومت کا اجازت نامہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر کی سڑکوں پر 400 کے قریب مقامات جہاں حادثات ہوتے ہیں ان کی بہتری کے احکامات جاری کیے ہیں۔ طلباء کی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئے: