احدچیمہ کے جسمانی ریمانڈکی درخواست مسترد‘جیل بجھوادیا گیا

قانون کے مطابق ملزمان کا 90 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے۔وکیل صفائی‘ تحقیقات میں مزید اکاﺅنٹس اور جائیدادوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں مزیدریمانڈدیا جائے-نیب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 21 مئی 2018 16:14

احدچیمہ کے جسمانی ریمانڈکی درخواست مسترد‘جیل بجھوادیا گیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 مئی۔2018ء) احتساب عدالت لاہورنے ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ اور ان کے شریک ملزم شاہد شفیق کو14دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔احتساب عدالت نے نیب کو ہدایت کی کہ احد چیمہ اور ان کے شریک ملزموں کےخلاف ریفرنس دائر کیا جائے۔آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ اسکینڈل میں مبینہ طورپرملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اےاحد چیمہ اور ان کے شریک ملزم شاہد شفیق کو کڑے حفاظتی انتظامات میںاحتساب عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا۔

نیب نے ناجائز اثاثہ جات کیس میں احدچیمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جوعدالت نے مسترد کر دی، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی قانونی میعاد90 دن پوری ہونے پر دونوں ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیااور نیب کو ہدایت کی کہ احد چیمہ اور ان کے شریک ملزموں کےخلاف ریفرنس دائر کیاجائے۔

(جاری ہے)

احد چیمہ احاطہ عدالت میں اپنی اہلیہ صائمہ احد سے راز و نیاز کی باتیں بھی کرتے رہے۔

پیر کولاہور کی احتساب عدالت میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کیخلاف آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ کیس کی سماعت ہوئی،گرفتار بیوروکریٹ احد چیمہ اور شاہد شفیق کو عدالت کے روبروپیش کیا گیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ قانون کے مطابق ملزمان کا 90 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے۔نیب کے وکیل وارث جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم احد چیمہ سے تحقیقات میں مزید اکاﺅنٹس اور جائیدادوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں،عدالت مزید 14روزہ جسمانی ریمانڈ دے۔

ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قانون کے مطابق ریمانڈ مکمل ہو چکا مزید ریمانڈ دینا غیر قانونی ہے،ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا جائے۔نیب وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم احد چیمہ کا ناجائز اثاثہ بنانے کے مقدمہ میں ریمانڈ درکار ہے۔ملزمان کے وکیل نے بتایا کہ احد چیمہ کے خلاف ناجائز اثاثہ جات کی تحقیقات فروری سے جاری ہیں،دونوں کیسوں کی تحقیقات کے باعث مزید ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :