فوجی مراکز سے دور رہیں، طالبان کا کابل کے عوام کو انتباہ

افغان دارالحکومت میں مزید حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،ترجمان کی گفتگو

پیر 21 مئی 2018 17:06

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) طالبان نے کابل کے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ’’فوجی مراکز‘‘ سے دور رہیں کیونکہ وہ افغان دارالحکومت میں مزید حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق یہ عسکریت پسند گروپ پہلے بھی عام شہریوں کو اس طرح کے انتباہ جاری کر چکا ہے جن میں گزشتہ ہفتے مغربی شہر فراہ پر قبضے کی ناکام کوشش سے قبل جاری کیا جانے والا انتباہ بھی شامل ہے۔ تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ کابل کے شہریوں کو ایسا انتباہ کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کابل کو پہلے ہی شہریوں کے لیے ملک کا خطرناک ترین شہر قرار دے چکی ہے۔