Live Updates

عمران خان اگلا ایجنڈا نہیں ،پچھلا حساب دیں،مریم اورنگزیب

پیر 21 مئی 2018 16:25

عمران خان اگلا ایجنڈا نہیں ،پچھلا حساب دیں،مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اگلا ایجنڈا نہیں ،پچھلا حساب دیں،خیبرپختونخوا سے متعلق رپورٹ افسوسناک وہاں کے عوام کیساتھ ناانصافی ہوئی ہے، چاہتے ہیں خیبرپختونخوا میں پنجاب جیسی ترقی ہو، عوام 2018میں جھوٹ کی سیاست کا جواب دینگے ۔پیر کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اگلا ایجنڈا نہیں ،پچھلا حساب دیں۔

انہوں نے کہا کہ 100روزہ ایجنڈے کا جواب یواین ڈی پی رپورٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے متعلق رپورٹ افسوسناک ہے، وہاں کے عوام کیساتھ ناانصافی ہوئی ہے،عمران خیبرپختونخواکے عوام سے معافی مانگیں۔

(جاری ہے)

وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کوخراب کارکردگی پرشرمندہ ہوناچاہیے۔راولپنڈی،لاہور،ملتان میں میٹروبس چل رہی ہے، ہم چاہتے ہیں خیبرپختونخوا میں پنجاب جیسی ترقی ہو۔

انہوں نے کہا کہ عوام 2018میں جھوٹ کی سیاست کا جواب دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے نوازشریف کو وزیراعظم ہاؤس کا ووٹ دیا۔ ان پر 2سال میں کرپشن کا ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا لیکن ریفرنسز میں توسیع پر توسیع دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے قانون کے احترام میں 4گھنٹے کھڑے ہوکربیان ریکارڈکرایاکیونکہ وہ آئین کی حکمرانی پریقین رکھتے ہیں۔وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ نوازشریف ہی ہیں جنہوں نے ملک سے دہشتگردی ختم کی، ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور بنیادی ڈھانچے کو ترقی دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات