Live Updates

سرگودھا:وزیر اعلیٰ پنجاب کی ساہیوال میں متوقع آمدکے سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

پیر 21 مئی 2018 16:12

سرگودھا:وزیر اعلیٰ پنجاب کی ساہیوال میں متوقع آمدکے سلسلہ میں انتظامات ..
سرگودھا۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی 23مئی کوتحصیل ساہیوال متوقع آمد کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ نے ساہیوال کادورہ کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آمد کے سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب 23 مئی کو گیارہ بجے دن ساہیوال پہنچیں گے، وہ لنگر والا پتن پر تعمیر پل کا افتتاح کر یںگے ۔

(جاری ہے)

سپورٹس سٹیڈیم ساہیوال میںجلسہ عام سے خطاب کریںگے ۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور رمضان بازار ساہیوال کا معائنہ بھی کریںگے جس کیلئے انتظامیہ نے اقدامات شروع کر دیئے ہیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی،ممبر قومی اسمبلی سردار شفقت حیات بلوچ کے معاون خاص سردار احمد حیات بلوچ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) طارق خان نیازی اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات