سٹیٹ بینک کے زیراہتمام ’’کرنسی نوٹ سکیورٹی فیچرز‘‘پر خصوصی سیمینارکل ہوگا

پیر 21 مئی 2018 16:12

سٹیٹ بینک کے زیراہتمام ’’کرنسی نوٹ سکیورٹی فیچرز‘‘پر خصوصی سیمینارکل ..
ملتان۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیراہتمام ’’کرنسی نوٹ سکیورٹی فیچرزاور حکومتی محاصل کی آن لائن وصولی‘‘پر خصوصی آگاہی سیمینار کل22مئی کو ایوان تجارت وصنعت ملتان میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

چیف منیجر سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان سرفرازاحمد ندیم نے بتایا کہ سیمینار کابڑا مقصد جعلی نوٹوں کی روک تھام اور عام پبلک کودھوکہ دہی اور فراڈ سے محفوظ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومتی محاصل کی ادائیگی ایک طویل اور پیچیدہ طریقہ کار رہاہے اب حکومت نے اس کی ادائیگی میں بہت آسانیاں فراہم کردی ہیں گھر اور دفتر میں بیٹھ کر آن لائن ادائیگی انہی سہولیات میں سے ایک بڑی سہولت ہے جس کے طریقہ کار کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :