وزیرقانون سندھ کی نصرت سحرپرہتک عزت کا دعویٰ دائرکرنیکی دھمکی

مجھ پر تنقید کی گئی کہ میں موٹرسائیکل چلاتا تھا، میں تو چائے بھی بیچتا تھا آپ اسمبلی سے پہلے کیا کرتی تھیں؟ جوتا دکھانے والوں کی ذہنی حالت درست نہیں، پارٹی قیادت پاگلوں کوٹکٹ نہ دے۔وزیرقانون کی نام لیےبغیرنصرت سحرعباسی پرتنقید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 مئی 2018 15:48

وزیرقانون سندھ کی نصرت سحرپرہتک عزت کا دعویٰ دائرکرنیکی دھمکی
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مئی 2018ء) : وزیرقانون سندھ ضیاء لنجار نے نصرت سحرعباسی پرہتک عزت کا دعویٰ دائرکرنے کی دھمکی دے دی، مجھ پر تنقید کی گئی کہ میں موٹر سائیکل چلاتا تھا، میں تو چائے بھی بیچتا تھا آپ اسمبلی سے پہلے کیا کرتی تھیں؟ مقدس ایوان کوجوتا دکھانے والوں کی ذہنی حالت درست نہیں ہوسکتی،ان کی پارٹی قیادت پاگلوں کوپارٹی ٹکٹ نہ دے۔

انہوں نے سندھ اسمبلی میں ضمنی بجٹ سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی کی تنقید کا بھی خوب جواب دیا انہوں نے کہا کہ ذینی مریضوں کو اپنے دماغ کا چیک اپ کرانا چاہیے۔ مقدس ایوان کوجوتا دکھانے والوں کی ذہنی حالت درست نہیں ہوسکتی۔ پارٹی قیادت آیندہ انتخابات میں پاگلوں کوپارٹی ٹکٹ نہ دے۔

(جاری ہے)

ضیاء لنجار نے کہا کہ مجھ پر تنقید کی گئی کہ میں موٹر سائیکل چلاتا تھا۔

میں تو چائے بھی بیچتا تھا آپ اسمبلی سے پہلے کیا کرتی تھیں؟ وزیرقانون نے نصرت سحر عباسی کا نام لیے بغیرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پرالزامات ثابت کریں ورنہ میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا۔ وزیرقانون نے کہا کہ لندن سے بیان آتا تھا اوریہاں لاشیں گر جاتی تھیں۔ لندن والوں کے حکم سے لاشیں پڑی دیکھنا نہیں چاہتا۔ 12مئی کو ایم کیو ایم نے کیا کیا؟ ایم کیو ایم نے وکیلوں کو انکے چیمبر میں جلا دیا۔

ججوں کے چیمبرمیں بیٹھ کر کلاشنکوف دکھائی گئیں۔ دھرتی کو تقسیم کرنے والے کیسے یہاں کے مخلص ہوسکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ سندھ کی وحدت کو ختم کرنے والے خودتقسیم ہوچکے ہیں۔ وزیر قانون سندھ نے کہا کہ اندرون اور بیرون سندھ کی بات کرنے والے سمجھ لیں سندھ ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کو پیرول پررہا نہیں کیا۔ ایم کیو ایم کے دورحکومت میں دہشتگروں کو رہا کیا گیا۔

کراچی کے لوگ امن چاہتے ہیں۔ مہاجر وہ نہیں جو50 سال سے رہنے کے بعد بھی مہاجرکہلائے۔ سندھ نے کھوکھرا پار سے راستہ دیا اوردلوں اورگھروں میں جگہ دی۔ سندھی قاتل نہیں امن پرست لوگ ہیں۔ اس موقع پراسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے نصرت سحر عباسی کے جوتے پر تنقید کرتے ہوئےارکان سے مکالمہ کیا کہ ہوسکتا ہے نصرت سحر کو جوتا چاہیے ہو۔ نصرت سحر عباسی کے جوتوں کا سائزکسی نے نوٹ کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ نصرت سحر عباسی کو جوتے چاہییں ہونگے،وہ اپنے پاؤں کا سائزدکھا رہی تھی۔