مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں ملکی معیشت کی دھجیاں اڑادیں

پانچ سال میں ملکی برآمدات کو 40 ارب ڈالرز تک پہنچانے کا وعدہ پورا نہ ہوسکا، برآمدات بڑھنے کی بجائے مسلسل کم ہوتی گئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 21 مئی 2018 15:45

مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں ملکی معیشت کی دھجیاں اڑادیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 مئی 2018ء) مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں ملکی معیشت کی دھجیاں اڑادیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی مدت پوری ہونے میں بس کچھ دن باقی رہ گئے ہیں۔لیکن پاکستان مسلم لیگ ن پانچ سال پہلے کیے گئے وعدے پورے نہ کر سکی۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے حکومت میں آنے سے پہلے کئی بڑے بڑے دعوے کیے تھے۔تاہم پانچ سال گزر جانے کے باوجود بھی حکومت ان وعدوں کو پوارا نہ کر سکی۔

۔نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی جماعت پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا وعدہ پوارا نہ کر سکی۔پانچ سال میں ملکی برآمدات کو 40 ارب ڈالرز تک پہنچانے کا وعدہ پورا نہ ہوسکا۔ برآمدات بڑھنے کی بجائے مسلسل کم ہوتی گئیں۔صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں نے بر آمدات میں کمی کی وجہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کو قرار دیا۔

(جاری ہے)

2013 ء کے انتخابی منشور میں پاکستان مسلم لیگ ن نے ملکی برآمدات کو 25 ارب ڈالرز سے بڑھا کر 40 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا وعدہ کیا تھا۔مگر پاکستان مسلم لیگ ن اپنے پانچ سالہ دور حلومت میں اس وعدے کو پوارا نہ کر سکی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے اس پانچ سالہ دور حکومت میں برآمدات میں کمی کا سلسہ جاری رہا۔2013 میں برآمدات 25 ارب 12 کروڑ ڈالرز تھیں ، 2014 میں 24 ارب 71 کروڑ ڈالرز، 2015 میں 22 ارب ڈالرز اور 2016 میں 20 ارب ڈالرز تک جا پہنچیں جب کہ 2017 میں برآمدات کا حجم 21 ارب 57 کروڑ ڈالرز رہا۔

رواں سال ملکی برآمدات 22 ارب ڈالرز کے لگ بھگ رہنے کی توقع ہے۔جب کہ دوسری طرف صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ صنعتوں کے لیے بجلی اور گیس کو مہنگا کر دیا گیا۔اربوں روپے کے ٹیکس ری فنڈز بھی نہیں دئیے گئے۔جب کہ موجودہ حکومتی وزیر بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ برآمدات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔