مجھے 15 سال کے بچے نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی ، بالی وڈ اداکارہ کا انکشاف

بالی وڈ اداکارہ کے اس انکشاف نے بھارتی معاشرے کے تاریک پہلو سے پردہ اُٹھا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 مئی 2018 15:33

مجھے 15 سال کے بچے نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی ، بالی وڈ اداکارہ ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مئی 2018ء) : ایک سروے کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ بھارت میں خواتین کو جنسی تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ بھارت کے کئی شہروں میں آئے روز جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی بھارت میں خواتین کے جنسی استحصال کے کئی کیسز رپورٹ ہوتے ہیں جن کو سُن کر بھارت کی گرتی ہوئی اخلاقی اقدار کا اندازہ ہوتا ہے ، حال ہی میں بالی وڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے بھی اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ سے متعلق بتایا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بالی وڈ فلمسٹار سشمیتا سین نے کہا کہ اکثر ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ کے ساتھ تو اتنے لوگ اور اتنے باڈی گارڈز ہوتے ہیں، آپ کو کیا علم کہ جنسی طور پر ہراساں ہونا کیسا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایک خاتون میں جانتی ہوں کہ جنسی طور پر ہراساں ہونا کیسا ہوتا ہے کیونکہ اتنے سارے باڈی گارڈز کے ہوتے ہوئے بھی ہم جنسی ہراسگی کا نشانہ بن جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ایک ایوارڈ فنکشن میں موجود تھی جہاں میرے ارد گرد کافی مرد تھے ، ایک دم سے مجھے اپنی کمر پر کسی کا ہاتھ محسوس ہوا، مجھے اپنا دفاع کرنا آتا ہے لہٰذا میں نے اپنے دفاع میں وہیں اس ہاتھ کو دبوچ لیا اور جب اس شخص کو سامنے لا کر دیکھا تو حیران رہ گئی کہ وہ ایک 15 سال کا لڑکا تھا، سشمیتا سین نے بتایا کہ میں اس لڑکے کو گردن سے دبوچا اور غیر محسوس انداز میں اس کو اپنے ساتھ دور لے گئی، پہلے اس نے انکار کیا لیکن جب میں نے اسے کہاکہ میری ایک آواز پر تمہارا کیرئیر ختم ہو سکتا ہے ، تم جیل جا سکتے ہو تو وہ ڈر گیا اور مجھ سے معافی مانگ لی۔

اس دن کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ اس 15 سال کے بچے کو کسی نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کوئی تفریح نہیں ہے بلکہ ایک غلطی ہے جو کبھی سرزد نہیں ہونی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خواتین کے جنسی استحصال کے مرتکب لوگوں کو سر عام لٹکا دینا چاہئیے تاکہ کسی کی اتنی ہمت نہ ہو۔ بالی وڈ فلمسٹار نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: