آئی کیپ اور فرسٹ ویمن بینک کے درمیان معاہدہ،

خواتین چارٹرڈ اکانٹنٹس کو گھر بیٹھے کام کے مواقع ملیں گے

پیر 21 مئی 2018 16:06

آئی کیپ اور فرسٹ ویمن بینک کے درمیان معاہدہ،
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکانٹنٹس آف پاکستان نے فرسٹ ویمن بینک کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت آئی کیپ کی رکن چارٹرڈ اکانٹنٹ خواتین کو گھر بیٹھے کام کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس معاہدے پر صدر آئی کیپ ریاض اے رحمان چامڈیا اور صدر فرسٹ ویمن بینک طاہرہ رضا نے دستخط کیی. اس موقع پر چیئرپرسن سی اے ویمن کمیٹی آئی کیپ حنا عثمانی، چیف آپریٹنگ آفیسر آئی کیپ عبدالمالک اور بینک کے سینئر حکام بھی موجود تھی. یہ تقریب آئی کیپ ہاس کراچی میں گزشتہ روز منعقد ہوئی۔

اس معاہدے بینک چارٹرڈ اکانٹنٹ خواتین کی پیشہ وارانہ خدمات سے فائدہ اٹھائے گا۔اس کے ساتھ آئی کیپ فرسٹ ویمن بینک کی شاخوں کے نیٹ ورک کے ذریعے اپنی رسائی بڑھائے گا اور بینک کو بھی نئے پیشہ ور کلائنٹس بنانے میں نئے مواقع فراہم کرے گا۔آئی کیپ کے مطابق اس مفاہمتی یادداشت کے بعد خواتین ممبرز و طالبات کے لیے قرض اسکیم، ان کی بطور منیجر اور لیڈر استعداد بڑھانے سمیت کام کرنے کے بہتر ماحول کی فراہمی جیسے اقدامات کے لیے بھی دونوں ادارے مل کر کوششیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :