کراچی کے علاقے کورنگی سے ایم کیوایم کے گرفتار ملزم زبیر عرف ربڑ کا گڈا نے دوران تفتیش سب کچھ اگل دیا

سانحہ 12 مئی2007 کے 10اہم ملزمان مجتبیٰ خان عرف خان بھائی ، تراویش ، مجید قائم خانی، منصور ٹیلر، فرید چورن، کامران برہم، عامر سرگرم اور فہیم دادا بیرون ملک فرارہوچکے ہیں، دوران تفتیش انکشاف

پیر 21 مئی 2018 16:02

کراچی کے علاقے کورنگی سے ایم کیوایم کے گرفتار ملزم زبیر عرف ربڑ کا گڈا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) کراچی کے علاقے کورنگی سے ایم کیوایم کے گرفتار ملزم زبیر عرف ربڑ کا گڈا نے دوران تفتیش سب کچھ اگل دیاہے۔دوران تفتیش انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ہونے والے سانحہ 12 مئی2007 کے 10اہم ملزمان بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق کورنگی سے گرفتار زبیر عرف ربڑ کا گڈا نے انکشاف کیا کہ ملزمان مجبتیٰ خان عرف خان بھائی ، تراویش ، مجید قائم خانی، منصور ٹیلر، فرید چورن، کامران برہم، عامر سرگرم اور فہیم دادا بیرون ملک فرارہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

سانحہ بارہ مئی کے دس ملزمان کو پارٹی قیادت کی ہدایت پر بیرون ملک فرار کروایا گیا، ایم کیو ایم کے ایک وفاقی وزیر نے سہولت کاری کا کردار ادا کیا تھا۔ملزم نے بتایا کہ مجتبیٰ خان عرف خان بھائی 4 سیکٹر کی کمانڈ کررہا تھا، جس کو آسٹریلیا بھیجوانے میں وفاقی وزیر نے نہ صرف لیٹر ہیڈ دیا بلکہ جانے کا مکمل بندوبست بھی کیا۔باقی ملزمان دبئی ، جنوبی افریقہ اور تھائی لینڈ میں مقیم ہیں، تفتیشی حکام نے سانحہ بارہ مئی سے جوڑے تمام کرداروں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔