شہباز شریف نے پارٹی رہنمائوں کے آپسی اختلافات ختم کروانے کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیدیں
پیر 21 مئی 2018 15:52
(جاری ہے)
ڈسٹرکٹ جھنگ کے لئے وفاقی وزیرتجارت پرویزملک،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر،منشااللہ بٹ،ضلع چنیوٹ کے لئے وفاقی وزیرتجارت پرویز ملک منشااللہ بٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے لئے صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر،رانا ارشداورغزالی سلیم بٹ کولیگی رہنمائوں کے اختلافات اور آئندہ الیکشن ٹکٹ کے حوالے سے رائے دینے کا ٹاسک ملا ہے۔
خوشاب،راولپنڈی کے لئے ڈاکٹر طارق فضل چودھری، صوبائی وزیر چودھری شیرعلی اور ایم پی اے تنویراسلم سیٹھی کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ ضلع چکوال کے لئے بیگم عشرت اشرف، سینیٹر ڈاکٹر اسداشرف کو ٹاسک دیا گیا ہے۔ جہلم میں اختلافات ختم کروانے کا ٹاسک غفار ڈوگر، ارکان اسمبلی راناافضل،خواجہ وسیم بٹ کو ممبربنایا گیا ہے۔ ضلع اٹک میں صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین،چودھری ندیم خادم کوٹاسک جبکہ صوبائی وزیرایکسائزمیاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اورصوبائی وزیر ملک ندیم کامران کوگوجرانوالہ ٹاسک دیا گیا ہے۔ سیالکوٹ میں لیگی رہنمائوں کے اختلافات ختم کروانے کے لئے صوبائی وزیرملک ندیم کامران،وائس چیئرمین واساچودھری شہبازاحمدکوذمہ داری سونپی گئی ہے۔حافظ آباد میں ایم پی اے میاں مرغوب احمد،محمودبشیر،روف مغل لیگی امیدواروں کے حوالے سے اپنی رائے پارٹی قیادت کو دیں گے ۔ ضلع نارووال کی ذمہ داری شیخ آفتاب احمد،پارلیمانی سیکرٹری رمضان صدیق بھٹی،ایم این اے عرفان ڈوگر ،گجرات کے لئے وفاقی وزیر رانا تنویرحسین،سائرہ تارڑ ،منڈی بہائوالدین کے لئے ارکان اسمبلی میاں مرغوب احمد،نوازچوہان،اویس قاسم کو ٹاسک دیا گیا ہے ۔ضلع ڈی جی خان کے لئے چودھری تنویر، سیف الملوک کھوکھر ،مظفرگڑھ کے لئے ایم این اے ارشدلغاری،حافظ میاں نعمان،ڈسٹرکٹ لیہ کے لئے ایم این اے ملک ابرار،قاضی عدنان فرید ا،راجن پور کے لئے مجیدخان،عاشق حسین،ڈسٹرکٹ بہاولنگر کے لئے ڈپٹی سپیکرسردارشیرعلی گورچانی، عدالرحمان کانجو، رحیم یارخان میں سائرہ افضل تارڑ،کامران مائیکل کوٹاسک دیا گیا ہے۔ضلع سرگودھا کے لئے وفاقی وزیر عابد شیر علی، بھکر کے لئے طاہرہ اورنگزیب، میانوالی کے لئے رانا محمود الحسن، ملتان کیلئے رانا مشہود احمد ،وہاڑی کے لئے ایم این اے چودھری جعفر اقبال، لودھراں کے لئے چوہدری اکرم انصاری، ڈسٹرکٹ خانیوال کی ذمہ داری غفارڈوگر ، اوکاڑہ کاٹاسک چودھری سعودمجید کو دیا گیا ہے۔ ضلع شیخوپورہ حنیف عباسی،ڈسٹرکٹ قصور مہراشتیاق احمد،وحیدگل کوٹاسک دیا گیا ہے کہ اختلافات ختم کروانے کیساتھ ساتھ آئندہ الیکشن کے حوالے سے امیدواروں کے حوالے سے رائے بھی دیں ۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.