Live Updates

نواز شریف اور شہباز شریف کی عوامی خدمات ،ترقیاتی کام عام انتخابات میں ( ن) لیگ کی کامیابی کا باعث ہونگے ، سینیٹر آصف کرمانی

پیر 21 مئی 2018 15:52

نواز شریف اور شہباز شریف کی عوامی خدمات ،ترقیاتی کام عام انتخابات میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی عوامی خدمات اور ترقیاتی کام عام انتخابات میں مسلم لیگ ( ن) کی کامیابی کا باعث ہونگے ۔پیر کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ غیر جانبدارانہ سروے بھی مسلم لیگ ( ن) کی کامیابی کی نوید دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو بخوبی علم ہے کہ کس نے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم وقتی مشکلات سے نہیں گھبراتے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا 100 دن کا ایجنڈا ان کے 2013 کے 90 دن میں تبدیلی کے دعوے کی طرح ٹائیں ٹائیں فش ہو گا۔آصف کرمانی نے کہا کہ کے پی کے میں پانچ سالوں میں کچھ نہ کر سکنے والے اب 100 دن کا نیا دھوکہ سامنے لائے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات