شہلا رضا کےاپوزیشن پرتابڑتوڑ حملے، حساب برابرکردیا

اپوزیشن ارکان کرپشن پر فضول بات کرتے ہیں،میرے علاوہ کسی نے بھی بجٹ بک نہیں پڑھی۔ڈپٹی اسپیکرشہلا رضا کا دعویٰ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 مئی 2018 15:24

شہلا رضا کےاپوزیشن پرتابڑتوڑ حملے، حساب برابرکردیا
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مئی 2018ء) : ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے اپوزیشن پر تابڑ توڑ سیاسی حملے کرکے حساب برابر کردیا۔ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے علاوہ کسی نے بھی بجٹ بک نہیں پڑھی،اپوزیشن ارکان فضول بات کرتے ہیں،کرپشن کی باتیں کرنے والے سندھ حکومت کے اچھے کاموں کی تعریف بھی کریں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں ضمنی بجٹ پر بحث کی گئی۔

اس موقع پرایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ حد ہوتی ہے کہ کہا گیا ہے کہ سارا بجٹ تعلیم پر رکھ دیا جائے۔ پرویز مشرف نے کوٹا سسٹم2003 سے توسیع کی۔ جبکہ کوٹا سسٹم 1947 میں نافذ ہوا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے علاوہ کسی نے بھی بجٹ بک نہیں پڑھی۔ کرپشن کی باتیں کرنے والے سندھ حکومت کےاچھے کام کی بھی تعریف کریں۔

ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ اپوزیشن ارکان فضول بات کرتے ہیں۔ واضح رہے سندھ اسمبلی کے آخری اجلاس میں گزشتہ روزایوان میں ضمنی بجٹ پر بحث کا سلسلہ جاری تھا۔ اس موقع پراجلاس میں ممتاز جاکھرانی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نصرت سحر عباسی ایوان میں شور شرابا کرتی ہیں لیکن وہ اس بات کا اظہار نہیں کرتی کہ انہوں نے پیپلزپارٹی سے کتنے فائدے حاصل کیے ہیں۔

ممتاز جاکھرانی نے مزید الزام لگایا کہ نصرت سحرعباسی نے گیان چاند سے باردانے کی بوریاں لیں۔ لیکن اس کے باوجود کہ پیپلزپارٹی کا شکریہ ادا کریں وہ پیپلزپارٹی کا کھا پی کربھی الزام لگاتی ہیں۔ ممتاز جاکھرانی کے الفاظ پر نصرت سحر عباسی بھڑک اٹھیں۔اور شورشرابا شروع کردیا۔ اس پرڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ آپ اوپر توکچھ برداشت نہیں کرتیں لیکن ہماری قیادت پر الزامات لگاتی ہیں۔

جس پرنصرت عباسی آپے سے باہر ہوگئیں اور طیش میں آگئیں۔ انہوں نے اپنے پاؤں اوپر کرکے شہلا رضا کو جوتا دکھا دیا۔ جس پرشہلا رضا بھی شدید برہم ہوگئیں اور سکیورٹی اہلکار کو نصرت سحر کو اسمبلی سے باہر نکالنے کا حکم دے دیا۔جس پرانہیں ایوان سے باہر نکال دیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ نصرت سحر عباسی کی پارٹی سے درخواست کروں گی کہ انہیں تمیز سکھائی جائے ۔

کیونکہ جب وہ اس طرح کے رویے کے ساتھ ایوان میں رہیں گی توایوان نہیں چلے گا۔ شہلا رضا نے کہا کہ جنرل ضیاء الحق کے پالے لوگ جوتا ہی دکھا سکتے ہیں جوتا دکھانا جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے اس ایوان میں آئندہ جوتا چلایا توکہوں گی کہ وہ اس ایوان کے قابل نہیں ہے۔ تاہم گزشتہ روز ایک بار پھر نصرت سحر عباسی اور شہلا رضا کا پروگرام میں آمنا سامنا ہوگیا۔ جس میں شہلا رضا نے کہا کہ اگر اب جوتا دکھایا تو آپ کے سر کے بال نہیں رہیں گے۔