نتھیاگلی کے مختلف علاقوں کو سوئی گیس فراہمی کیلئے 87 کروڑ کا فنڈ جاری کر دیا ہے، ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی

پیر 21 مئی 2018 15:45

نتھیاگلی کے مختلف علاقوں کو سوئی گیس فراہمی کیلئے 87 کروڑ کا فنڈ جاری ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) نتھیاگلی کے مختلف علاقوں کو سوئی گیس کی فراہمی کیلئے 87 کروڑ روپے کا فنڈ جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے سوموار کو نتھیاگلی کے گائوں پسالہ میں ڈنہ بگلہ سے بڈھیار سڑک کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نتھیاگلی کے مختلف علاقوں کیلئے سڑکوں اور بجلی کی مد میں کروڑوں روپے کے فنڈ دیئے گئے ہیں، نتھیاگلی کے تمام گائوں کو لنک کرنے کیلئے ہم نے جو الیکشن مہم کے دوران وعدہ کیا تھا اس کو پورا کر دیا ہے،نتھیاگلی سے جھانسہ روڈ، برمی گلی سے مڈل سکول تک، سرہ میرا سے کیری سرافالی روڈ، کالی منڈی سے ملاچھ روڈ اور اب رتہ بگلہ پسالہ سے بڈھیار روڈ کا افتتاح ہو گیا ہے جو جلد ٹھیکیدار سڑک کا کام جلد مکمل کر کے کثیر آبادی کو گائوں ٹو گائوں لنک کر دے گا جس سے لوگوں کو شادی اور ماتم میں شرکت کرنے میں آسانی ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ اسی طرح نتھیاگلی کے مختلف گائوں جھانسہ، بڈھیار، ملاچھ، باگن پسالہ کیری کیلئے سوئی گیس کی فراہمی کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے 87 کروڑ روپے کا فنڈ منظور کروا لیا ہے، عنقریب فیز ون میں گیس کی پائپ لائنوں کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔