Live Updates

پنجاب کی سیاست میں بڑی ڈرامائی تبدیلی

تحریک لبیک بڑا مذہبی ووٹ بینک لے کر کئی مذہبی سیاسی جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دے گی،سول و خفیہ اداروں کی رپورٹ میں انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 21 مئی 2018 15:09

پنجاب کی سیاست میں بڑی ڈرامائی تبدیلی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مئی 2018ء) قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق دو سول خفیہ اداروں سمیت تین مختلف ایجنسیوں کی انتخابات کے حوالے سے رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اگلے انتخابات میں مسلم لیگ ن پنجاب میں تیسرے،سندھ اور بلوچستان میں چھٹے جب کہ خیبر پختونخوا میں چوتھے نمبر پر ہے۔پنجاب میں موجودہ صورتحال میں تحریک انصاف پہلے،آزاد امیدوار دوسرے،ن لیگ تیسرے،پیپلز پارٹی چوتھے اور مسلم لیگ ق پانچویں نمبر پر ہے۔

ایم ایم اے پنجاب سے بمشکل دو سیتھیں نکال سکتی ہے۔جب کہ تحریک لبیک بڑا مذہبی ووٹ بینک لے کر کئی مذہبی سیاسی جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دے گی۔مختلف اداروں کی رپورٹس میں مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں کمی کی وجوہات قانون ختم نبوت میں ترمیم کی کوشش،نواز شریف کے اداروں اور ملک کے خلا ف بیانات اور احتساب عدالتوں میں ان کی کرپشن کو سامنے آنے کو قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ بھی ن لیگ کی مقبولیت میں کمی کا باعث ہے۔جب کہ مضبوط سیاسی دھڑوں اور اور خاندانوں کے پارٹی چھوڑنے سے بھی ن لیگ تیسری نمبر کی جماعت بن گئی ہے۔پنجاب کے صرف تین اضلاع کے علاوہ باقی تمام اضلاع میں ن لیگ انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔اور ان تینوں اضلاع سے بھی 31 مئی کے بعد کئی اہم ساتھی ن لیگ کو چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔

جنوبی پنجاب میں کوئی بڑا سیاسی خاندان گروپ اور برادری ن لیگ کے ساتھ نہیں رہی۔جب کہ مذہبی ووٹ بھی اس دفعہ ن لیگ کے مخالف جائے گا۔رپورٹ کے مطابق سندھ میں میں پیپلز پارٹی پہلے،ایم کیو ایم اور پی ایس پی دوسرے یا تیسرے نمبر پر ہوں گی۔جب کہ تحریک انصاف چوتھے ، فنگشنل پانچویں اور ن لیگ چھٹے نمبر پر ہو گئی۔جب کہ ایم کیو ایم بھی چند نشستیں حاصل کر سکتی ہیں۔کے پی کے میں تحریک انصاف پہلے،اے این پی دوسرے،ایم ایم اے تیسرے،ن لیگ تیسرے جب کہ پیپلز پارٹی پانچویں نمبر پر ہو سکتی ہے۔جب کہ بلوچستان میں کوئی جماعت بھرپور اکژیت حاصل نہیں کر سکے گی۔ن لیگ بلوچستان سے دو تین سے زائد نشستیں نہیں حاصل کر سکتی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات