Live Updates

تحریک انصاف نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی اہم وکٹیں گرا دیں

سابق ایم این اے رانا سہیل اور ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان،عمران خان نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 مئی 2018 15:03

تحریک انصاف نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی اہم وکٹیں گرا دیں
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مئی 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نواز کی اہم وکٹیں گرا دی ہیں،سابق ایم این اے رانا سہیل اور ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے یپلزپارٹی کے سابق ایم این اے رانا سہیل اور مسلم لیگ ن کی رہنماء رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نادیہ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔

جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات میں عامر کیانی اورجہانگیرترین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے آئندہ الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ پربھی بات چیت کی۔

(جاری ہے)

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنماء ڈاکٹر نادیہ اور پیپلزپارٹی کے رہنماء رانا سہیل نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت پراظہار اعتماد کرتے ہوئے غیرمشروط پی ٹی آئی میں شمولیت کاا علان کردیا ہے۔

عمران خان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی شخصیات کا خیرمقدم کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ شجاع آباد میں سابق ایم این اے رانا سہیل اور سرگودھا سے ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط اور فعال ہوگی۔واضح رہے آئندہ انتخابات کے پیش نظر پی ٹی آئی کے الیکشن جیتنے کی راہ ہموار ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ جس کے باعث دوسری جماعتوں سے سیاسی رہنماء وفاداریاں بدل کر تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔ تحریک انصاف نے پچھلے مہینے میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹیں گرا دی ہیں۔ جس سے پی ٹی آئی کو آئندہ عام انتخابات میں بھر پور حصہ لینے اور انتخابات جیتنے میں آسانی پیدا ہوگئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات