آسٹریلیامیں گاڑی نے بھاری بھرکم بوئنگ 787 طیارہ کھینچ ڈالا،

شاندارپرفارمنس پر شرکاء کی داد

پیر 21 مئی 2018 14:55

آسٹریلیامیں گاڑی نے بھاری بھرکم بوئنگ 787 طیارہ کھینچ ڈالا،
میلبرن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) آسٹریلیا کے شہر میلبرن کے ہوائی اڈے پر بجلی سے چلنے والی گاڑی نے آسٹریلیا کی فضائی کمپنی کے ایک بوئنگ787-9 طیارے کو کھینچ کر اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا۔شاندارپرفارمنس پر شرکاء نے بھرپور داددی، میڈیارپورٹس کے مطابق بوئنگ 787 طیارہ زیادہ سے زیادہ 254 ٹن وزن کے ساتھ اڑان بھر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم جس طیارے کو رن وے پر کھینچا گیا وہ خالی تھا اور اس کا وزن صرف 130 ٹن تھا۔ البتہ وزن اس معاملے میں بہت زیادہ فرق پیدا نہیں کرتا۔ اس لیے کہ کسی جسم پر لاگو ہونے والی قوت کی تیزی میں اس کی حرکت کے حوالے سے تبدیلی آتی ہے اور کھینچے جانے والے جسم کا وزن جتنا زیادہ ہو گا حرکت کی رفتار اتنی ہی کم ہو جائے گی۔اس حجم کے طیارے کو کھینچے جانے کے عمل میں رگڑ کی اٴْس قوت کو بھی زیر غور رکھنا چاہیے جو طیارے کے ٹائر کے رن وے کی زمین کو چھونے کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :