روات 500 کے وی گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی دور کرنے کی کوششیں جا ری

راولپنڈی اسلام آباد کے اکثر متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال ہو گئی

پیر 21 مئی 2018 14:45

روات 500 کے وی گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی دور کرنے کی کوششیں جا ری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) روات 500 کے وی گرڈ اسٹیشن میں فنی وجوہات کی بناء پر خرابی دور کرنے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے متاثرہ اکثر علاقوں میں بجلی بحال ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق 500 کے وی روات گرڈ اسٹیشن اور 500 کے وی نیو گکھڑ گرڈ اسٹیشن میں ٹرپنگ کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تاہم سسٹم پوری طرح چل رہا ہے اور متعلقہ ٹیمیں دونوں گرڈ اسٹیشن سے بجلی بحال کرنے میں مصروف ہیں۔

راولپنڈی اور اسلام آباد کے علاوہ تمام ملک میں بجلی کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آیا۔ خرابی دور کرنے کے بعد راولپنڈی/اسلام آباد کے متاثرہ علاقوں میں سے اکثر کی بجلی بحال ہو گئی ہے جبکہ باقی علاقوں میں بھی بجلی جلد بحال ہو جائے گی۔ روات 500 کے وی گرڈ اسٹیشن میں دوپہر کے بعد ایک مرتبہ پھر فنی خرابی پیدا ہوئی جسے بحال کرنے کے لئے متعلقہ ٹیموں نے بھرپور اور فوری کام کیا۔

متعلقہ عنوان :