Live Updates

تحریک انصاف کا پہلے100 دن کا پروگرام جھوٹے دعوئوں اور لفاظی کا مجموعہ ہے

احتساب کانعرہ لگانے والوں نے کے پی میں اپنا بنایا ہوا احتساب کمیشن بھی نہ چلنے دیا، خواجہ سعد رفیق

پیر 21 مئی 2018 14:43

تحریک انصاف کا پہلے100 دن کا پروگرام جھوٹے دعوئوں اور لفاظی کا مجموعہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا پہلے 100 دن کا پروگرام جھوٹے دعوئوں اور لفاظی کا مجموعہ ہے، احتساب کانعرہ لگانے والوں نے کے پی میں اپنا بنایا ہوا احتساب کمیشن بھی نہ چلنے دیا، خیبر بینک کی تباہی عمران کے دور میں ہی ہوئی۔

(جاری ہے)

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں کا دعویٰ، ایک ارب درخت اور 350 ڈیموں کی مانند سراب ہے، تحریک انصاف کا پہلے 100 دن کا پروگرام جھوٹے دعوئوں اور لفاظی کا مجموعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کانعرہ لگانے والوں نے کے پی میں اپنا بنایا احتساب کمیشن بھی نہ چلنے دیا، خیبر بینک کی تباہی عمران کے دور میں ہی ہوئی۔ سعد رفیق نے کہا کہ عمران حکومت میں خیبرپختونخوا پولیو کا گھر بن گیا، صوبائی حکومت نے ڈینگی کا مقابلہ کئے بغیر شکست مان لی جبکہ پشاور کے آدم خور چوہے بھی عمران کی حکمرانی کو کاٹ رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات