سبزی و پھل کی ترسیل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے،

نرخ کم سے کم سطح پر رکھیں، ڈی سی بھکر

پیر 21 مئی 2018 14:10

سبزی و پھل کی ترسیل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے،
بھکر۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں عوام کو سستے داموں سبزی و پھل فراہم کر کے آڑھتی حضرات اللہ تعالیٰ کی خوشنودی و رضاحاصل کریں، یہ بات ڈی سی سید بلال حیدر اور ڈی پی او خالد مسعود چوہدری نے اتوار کے روز سبزی و فروٹ منڈی کے تفصیلی دورہ کے دوران کہی، اس موقع پر محکمہ پولیس و دیگرمتعلقہ افسران بھی موجود تھے، انہوں نے آڑھتیان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبزی و پھل کی ترسیل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آنے پائے اور سبزی و پھل کے نرخ کم سے کم سطح پر رکھیں، ڈی سی سید بلال حیدر اور ڈی پی او خالد مسعود چوہدری نے منڈی میں بولی کے عمل کا مکمل جائزہ لیا اورسبزی و پھل منڈی کے تمام آئٹمز کی نیلامی کے عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ مارکیٹ ریلیف فراہم کیا جائے ، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ گراں فروشی میں ملوث عناصر کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف میسر آسکے۔

متعلقہ عنوان :