دو نوجوانوں کی دوبئی کے ساحل سمندر پر 20 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے کی کوشش

دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 21 مئی 2018 13:59

دو نوجوانوں کی دوبئی کے ساحل سمندر پر 20 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی ..
دوبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مئی 2018ء) دوبئی میں 20 سالہ طالبہ کو اغوا کرنے اور مبینہ زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والے دو ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دوبئی میں دو نوجوانوں نے مبینہ طور پر ایک 20 سالہ سعودی لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔دونوں نوجوانوں نے لڑکی کو دبئی ہوٹل سے اٹھایا تھا۔ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے دوںوں نوجوانوں کی عمر 24 سال ہے،اور وہ دونوں انجینئیرز ہیں۔

ایک لڑکا ایرانی ہے جب کہ ایک لڑکا امارات کا ہی رہنے والا ہے۔ دونوں نوجوانوں نے 20 سالہ لڑکی کو غیر قانونی طور پر اغوا کیا اور پھر جمیراہ ساحل سمندر پر لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔یہ کیس 20 جنوری کو البرشا پولیس اسٹیشن پر درج کیا گیا تھا.جس میں دونوں نوجوانوں پر لڑکی کو اغوا کرنے اور جنسی حملہ کرنے کی کوشش کا الزام عائد ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ دنوں ملزموں سے متعلق کچھ نہیں جانتی۔متاثرہ لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ اس کی ملاقات دونوں ملزموں سے اس واقعے سے صرف ایک گھنٹہ پہلے ہوئی تھی۔متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ رات 2 بجے میری ملاقات تین لڑکوں سے ہوئی تھی جن میں سے ایک لڑکے نے مجھ سے بات کی اور مجھے کہا کہ میں اسے سنیپ چیٹ پر ایڈ کروں۔اس کے بعد ان میں 2 لڑکوں نے مجھے اپنے ساتھ چلنے کی دعوت دی اور کہا کہ وہ کچھ کھانے کے لیے خریدیں گے،جس کے بعد میں ان کی کار میں بیٹھ گئی۔

اس کے بعد وہ ساحل سمندر گئے اور وہاں بیٹھ کر کچھ کھانے لگ گئے۔جب ان دونوں لڑکوں نے آپس میں کوئی سرگوشیاں کرنا شروع کی تو میں پریشان ہو گئی۔اور میں نے ان سے درخواست کی مجھے واپس ہوٹل چھوڑ آئیں لیکن دونوں نے میری بات نہیں مانی۔اور اس کے بعد میرے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ الجمیرا ساحل سمندر پر گشت کر رہے تھے۔

جب ایک لڑکی بھاگتی ہوئی کار کی طرف آ رہی تھی،اس نے ہمیں روکا اور رونا شروع کر دیا۔پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ لڑکی اس وقت بہت خوفزدہ تھی۔جس کے بعد ہم متاثرہ لڑکی کے ساتھ اس جگہ گئے جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔لیکن وہاں کوئی نہیں تھا۔دونوں ملزموں نے دوران تفتیش بتایا کہ متاثرہ لڑکی کا موبائل فون گاڑی میں رہ گیا تھا۔جو کہ اس کے الزامات کا ثبوت ہے۔