چمیزان بینک کی38 ویں شریعہ ایڈوائزر ی بورڈ کا اجلاس

اسلامی بینکوںکودرپیش مالی و انتظامی چیلنجوں پر غور

پیر 21 مئی 2018 13:58

چمیزان بینک کی38 ویں شریعہ ایڈوائزر ی بورڈ کا اجلاس
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) میزان بینک کی38ویں شریعہ سپر وائزری بورڈ کا اجلاس جامعہ دارالعلوم کورنگی کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت جسٹس ریٹائرڈ مفتی محمد تقی عثمانی نے کی۔اجلاس میں بورڈ کے دیگر ممبران ڈاکٹر محمد عمران اشرف عثمانی اور شیخ عسام محمد اسحق نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی ، میزان بینک اور المیزان انوسٹمنٹ کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

اجلاس میں اسلامی بینکنگ صنعت کے اہم مسائل اور اسلامی بینکوںکودرپیش مالی و انتظامی چیلنجوں پر غور کیا گیا۔شریعہ کے مطابق لیکیوڈیٹی مینجمنٹ یا اس کے مساوی حکومتی سیکیوریٹیز میں کمی اور کرنسی مارکیٹ میں سرمایہ کی کمی کی وجہ سے ملک میں اسلامی بینکنگ کی صنعت کو سرمایہ میں کمی جیسے مسائل اور روایتی ہم عصر بینکوں کے مقابلے میں مسابقتی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

(جاری ہے)

شریعہ ایڈوائزری بورڈ نے اسلامی بینکوں کیلئے اضافی لیکیوڈیٹی کیلئے پیش کی جانے والی مختلف تجاویز کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور ان پر تبادلہء خیال کیاگیا اور بینک کی مینجمنٹ کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز پر ہدایات جاری کیں۔شریعہ ایڈوائزری بورڈ نے بینک کی جانب سے حکومتِ پاکستان کو شریعہ کے مطابق مالی امداد فراہم کرنے کی غرض سے بائی معجل سکوک ٹرانزیکشن کی بھی منظوری دی گئی۔