براہ راست شائقین کے سامنے ڈانس کرتے ہوئے بہت نروس ہوتا ہوں، رنبیر کپور

پیر 21 مئی 2018 13:58

براہ راست شائقین کے سامنے ڈانس کرتے ہوئے بہت نروس ہوتا ہوں، رنبیر کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ وہ براہ راست شائقین کے سامنے ڈانس کرتے ہوئے بہت نروس ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ جب وہ ڈانس کرتے ہیں تو بہت نروس ہوتے ہیں کیونکہ جب ہم فلموںکے لئے ڈانس کرتے ہیں تو اگر ٹھیک ڈانس نہیں ہوتا تواسے ٹیکس کے زریعے بہتر کیا جا سکتا ہے لیکن جب آپ براہ راست لوگوں کے سامنے ڈانس کرتے ہیں تو آپ کو بغیر کیس کٹ کے صرف ایک ہی ٹیک میں اپنا بہترین دینا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ڈانس کی پریکٹس کرنا بہت پسند ہے کیونکہ میں ڈانس میں بہترین ہونا چاہتا ہوں۔ اداکار رنبیر کپور فلم ’’براہمسترا ‘‘ میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :