میں اور کرینہ کپوربہت اچھے دوست ہیں، سونم کپور

پیر 21 مئی 2018 13:58

میں اور کرینہ کپوربہت اچھے دوست ہیں، سونم کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ میں اور کرینہ کپوربہت اچھے دوست ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے کرینہ کپور اور اپنے مابین تنازعات کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم ایک دوسرے کو اچھی طرح سے جانتے ہیں، ہم 15سال سے بہت اچھے دوست ہیں اور ہم کپور خاندان کی تیسری نسل کے اداکار ہیں اور جانتے ہیں کہ میڈیاکیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرا، کرینہ کپور، کرشمہ کپور اور میری بہن ریہا کپور کا ’’دا کپور گرلز‘‘ کے نام سے واٹس ایپ گروپ ہے، ہم اکثر اس گروپ میں پرانی تصاویر شیئر کرتے ہیں۔ اداکارہ سونم کپور اور کرینہ کپور خان فلم ’’ویر دی ویڈنگ ‘‘ میں دکھائی دیں گے جو یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :