خیبر پختونخوا حکومت نے ایک بار پھر اسمبلی اجلاس سے راہ فرار اختیار کرلی ،ْ

منگل کو ہونیوالا اجلاس ملتوی

پیر 21 مئی 2018 13:45

خیبر پختونخوا حکومت نے ایک بار پھر اسمبلی اجلاس سے راہ فرار اختیار ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) خیبر پختونخوا حکومت نے ایک بار پھر اسمبلی اجلاس سے راہ فرار اختیار کرلی اور منگل ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت تیسری بار مسلسل اسمبلی اجلاس سے راہ فرار اختیار کررہی ہے ،ْ صوبائی حکومت پہلے ہی 3 مئی اور 14 مئی کو بلائے گئے اجلاس ملتوی کرچکی ہے ،ْ اب کل 22 مئی کو بھی ہونے والا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے۔

اسمبلی اجلاس ایسے وقت میں منسوخ کیا گیا اسمبلی سیکرٹریٹ میں اسپیکر کے خلاف پیپلزپارٹی کے ضیاء اللہ آفریدی نے تحریک عدم اعتماد جمع کرا رکھی ہے جبکہ حکومت ڈپٹی اسپیکر کی خالی نشست پر الیکشن کی خواہشمند تھی، ذرائع کا کہنا ہے منگل کے اجلاس کی منسوخی کے بعد اب اجلاس کا ہونا مشکل ہے کیونکہ حکومت کی آئینی مدت ختم ہونے میں 7 روز باقی رہ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :