بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ
پنجاب رینجرز نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا ۔ آئی ایس پی آر
سمیرا فقیرحسین پیر 21 مئی 2018 12:54
(جاری ہے)
بھارت نے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کی ، فائرنگ کے نتیجے میں 3 بچے اور ایک خاتون شہید ہو گئیں، شہید ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ میں بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ، فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی فائرنگ کے جواب میں پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں، جوابی کارروائیوں میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے بارہا لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے ، بھارت کی جانب سے پاکستانی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے جس پر دفتر خارجہ نے بارہا بھارتی ہائی کمشنر کو اپنے دفتر طلب کر کے اس پر احتجاج بھی کیا۔ فائرنگ کی وجہ سےعلاقے میں کافی خوف و ہراس پھیل گیا ہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کی وجہ سے علاقہ مکین فجر کی نماز کی ادادئیگی کے لیے بھی گھروں سے نہیں نکل سکے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی وجہ سے درجنوں مویشی اور ایک بچے سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔ بھارتی سکیورٹی فورسز بی ایس ایف نے ورکنگ باونڈری پر اس وقت فائرنگ مارٹر شیلنگ شروع کی جب لوگ سحری کے لئے اٹھے ، بھارتی فورسز نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ قبل ازیں بھارتی سکیورٹی فورسز بی ایس ایف نے ورکنگ باونڈری کے دیہات ٹمبر چک ،سکھوچک،سکمال تغلپور، سانبلی بھوپالپور سیکٹر کے دیہاتوں کو نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے سکھوچک کے دو رہائشی فیض احمد ابیال کا عدیم اور وقاص شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔فائرنگ سے متاثرہ علاقہ مکینوں نے سحری کے وقت نقل مکانی کی، شہریوں نے بتایا کہ وہ صرف اپنے بچوں کومحفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں، جبکہ خود وہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے سینہ سپر ہیں۔ چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں ۔بھارت کی جانب سے پھینکا جانے والا ایک گولہ پھٹ نہ سکا جبکہ فائرنگ کی وجہ سے روزہ داروں نے پانی پی کرروزہ رکھا ۔مزید اہم خبریں
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.