Live Updates

نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کب ہوگا اہم اعلان کردیا گیا

نگران وزیراعظم کے لیے عبداللہ حسین ہارون کے نام پر اتفاق ہونے کا امکان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 21 مئی 2018 12:46

نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کب ہوگا اہم اعلان کردیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مئی2018ء) نگران وزیراعظم کے نام کا اگلے 48 گھنٹوں میں اعلان متوقع ہے۔جب کہ نگران وزیراعظم کے لیے عبداللہ حسین ہارون کے نام پر اتفاق ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان اگلے 48 گھنٹوں میں کیا جا سکتا ہے۔جب کہ نگران وزیراعظم کے لیے عبداللہ حسین ہارون کےنام پر اتفاق ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عبداللہ حسین ہارون 2008 ء سے 2012ء تک اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر بھی رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق پاکستانی سفیر برائے اقوام متحدہ عبداللہ حسین ہارون کو نگران وزیراعظم بنایا جا سکتا ہے۔جب کہ دوسری طرف نگراں وزیراعظم کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے معاملے پرہم تین میں،نا تیرہ میں ہیں،ہمارے ناموں پرکوئی مشاورت نہیں کی گئی، ہم نے اپنے نام دیے تھے معلوم نہیں ان پر کتنا غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہم سے ابھی تک کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔نوازشریف کا بیانیہ پارٹی کے اندربھی غیرمقبول ہے،،ن لیگ کے بہت سے ارکان پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔جب کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کا نام منگل کوکردیا جائے گا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کے درمیان جمعہ کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے چیمبر میں ملاقات ہوئی، جس میں آئندہ انتخابات کے پیش نظرنگران وزیراعظم کے نام پر تبالہ خیال کیا گیا تھا۔

نگران وزیراعظم کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تین تین نام پیش کیے گئے تھے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اپنے نام اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے حوالے کیے جن میں اپوزیشن نے تین ناموں کو فائنل کیا تھا۔ اسی طرح حکومت اور حکومتی اتحادی جماعتوں نے بھی تین نام فائنل کیے تھے۔تاہم اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سابق پاکستانی سفیر برائے اقوام متحدہ عبداللہ حسین ہارون کو نگران وزیراعظم بنایا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات