سعودی عرب، ریڑھ کی ہڈی، جوڑوں کے امراض کا علاج کرنے والا جعلی ڈاکٹر گرفتار

پیر 21 مئی 2018 12:57

سعودی عرب، ریڑھ کی ہڈی، جوڑوں کے امراض کا علاج کرنے والا جعلی ڈاکٹر ..
جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) سعودی محکمہ صحت نے پولیس کے تعاون سے ایک جعلی غیر ملکی ڈاکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جدہ کے البوادی محلے میں پولیس نے محکمہ صحت کے تعاون سے کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر ملکی جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا جو گزشتہ 15برس سے کلینک کھولے ریڑھ کی ہڈی، جوڑوں کے امراض کا علاج ڈنکے کی چوٹ پر علاج کر رہا تھا۔ جدہ محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیدار سلطان المحمادی نے میڈیا کو بتایا کہ مزکورہ ڈاکٹر کی 15شعبان سے نگرانی کی جارہی تھی جو روزانہ 6 سے 7 مریض کو چیک کر کے ان سے 500 اور دوبارہ چیک کرانے پر 300 ریال فیس وصول کررہا تھا۔ ڈاکٹر نے فلیٹ کا ایک کمرہ ’’ آپریشن ‘‘کے لئے مختص کر رکھا تھا۔