Live Updates

ن لیگ تقسیم ہو گئی؛ شہباز شریف نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

شہباز شریف پارٹی کے تمام اختیارات ہاتھ میں لینےکو تیار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 21 مئی 2018 12:25

ن لیگ تقسیم ہو گئی؛ شہباز شریف نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مئی 2018ء) قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،اور پاکستان مسلم لیگ ن کے اندر گروپس بن گئے ہیں۔جس کے بعد وزیر اعلی پنجاب و صدر ن لیگ شہباز شریف نے کچھ بولڈ اسٹیپ اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیزراعظم نواز شریف کے تا حیات نا اہل ہونے کے بعد وہ پارٹی کے صدر بھی نہ رہے۔

جس کے بعد نواز شریف نے اپنے چھوٹے بھائی میاں محمد شہباز شریف کو پارٹی کا صدر بنایا تھا،تاہم شہباز شریف کے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر بن جانے کے بعد بھی یہ باتیں کی جا رہی تھیں کہ شہباز شریف کے پارٹی صدر ہو نے کے باوجود بھی تمام اختیارات نواز شریف کے پاس رہیں گے۔تاہم نواز شریف کے بیانیے کی وجہ سے ن لیگ کے کچھ رہنما ناراض نظر آتے تھے۔

(جاری ہے)

اور نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق دئیے گئے حالیہ انٹرویو کے بعد ن لیگ مزید تقسیم ہو گئی۔اور پارٹی رہنما نواز شریف اور شہباز شریف گروپس میں تقسیم ہو گئے۔تاہم اب لیگی قیادت کی طرف سے تمام تر مثبت کوششوں کے باوجود مسلم لیگ ن قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کے حامیوں میں تیزی سے تقسیم ہو نا شروع ہو گئی۔اس صورتحال میں خاص طور پر لاہور کے انتخابی حلقوں سے متوقع امیدواروں کے درمیان تناؤ بڑھ رہا ہے۔

بعض حلقوں میں ن لیگ کے امیدوار ایک دوسرے مد مقابل کھڑے ہونے کو تیار ہو گئے۔جس کا قیادت پر دباؤ بڑھتا نظر آ رہا ہے۔من پسند حلقہ سے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے قائد و صدر ن لیگ کے حامی اپنی اپنی سطح پر ٹکٹ کے حصول کے لیے پریشر ڈال رہے ہیں۔اس صورتحال کے پیش نظر ن لیگ کے صدر شہباز شریف بولڈ سٹیپ لینے کو تیار ہیں۔اور قوی امکان ہے کہ وہ تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لیں۔اور ہو سکتا ہے کہ اس کے بعد چوہدری نثار کو بھی اہم کردار ملے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات