عام انتخابات 2018; الیکشن کمیشن یکم جون کو شیڈول جاری کرے گا

الیکشن کمیشن کی 25، 26 اور 27 جولائی کو الیکشن کروانے کی تجویز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 مئی 2018 11:47

عام انتخابات 2018; الیکشن کمیشن یکم جون کو شیڈول جاری کرے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مئی 2018ء) : الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے اپنی تجاویز پیش کر دی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 25، 26 اور 27 جولائی کو الیکشن کروانے کی تجویز پیش کی ہے۔ عام انتخابات 2018ء کا شیڈول الیکشن کمیشن کی جانب سے یکم جون کو جاری کیا جائے گا۔ قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی فیس میں اضافہ کیا تھا۔

قومی اسمبلی کی فیس 4ہزار سے 30ہزار اور صوبائی اسمبلی کی فیس 2ہزار سے 20ہزار کردی گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق اسمبلی کے امیدوار کے لیے اخراجات کی حد 40 لاکھ اور صوبائی اسمبلی کے امیداور کے لیے 20 لاکھ حد مقرر ہے۔الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات سے متعلق سخت نگرانی کا فیصلہ بھی کیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران سے مانیٹرنگ ٹیموں کے لیے نام مانگ لیے اور کہا گیاکہ عدلیہ سے ہٹ کر بھی سرکاری محکموں کے ایماندار لوگوں کے نام دیے جاسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسران نے مانیٹرنگ ٹیموں کے لیے نام بھجوا دیے گئے اور الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ ٹیموں کے ناموں کا جائزہ لینا بھی شروع کیا گیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی اخراجات سے متعلق سخت نگرانی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ء کا سکیورٹی پلان بھی فائنل کیا جس کے تحت عام انتخابات 2018ء میں سکیورٹی پاک فوج کے سپرد ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق انتخابات میں پاک فوج، رینجرز، ایف سی او رپولیس کی مدد لی جائے گی ،الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کو پولنگ سٹیشن کی سکیورٹی بہتر کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق ڈی آر اوزاور ریٹرننگ افسرکو سخت سکیورٹی فراہم کی جائے گی اورسکیورٹی اہلکار پولنگ سٹیشن کے اندراور باہر تعینات ہوں گے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے اورانتخابی مہم کے دوران سے سکیورٹی ادارے اپنا کام شروع کر دیں گے ،الیکشن کمیشن نےمزید کہا کہ انتخابی اُمیدواروں اورسیاسی جماعتوں کے قائد ین کو بھی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔