قومی فیلڈنگ کوچ سٹیو رکسن سکاٹ لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کے بعد اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے

پیر 21 مئی 2018 11:10

لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ سٹیورکسن سکاٹ لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کے بعد قومی ٹیم کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرکی مشاورت سے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سٹیو رکسن کو پی سی بی نے قومی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیا تھا لیکن وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر پاکستان ٹیم کے ساتھ مز ید ذمہ داریاں نہیں نبھائیں گے اور وہ 13 جون کو اپنی ذمہ داریوں سے باضابطہ سبکدوش ہوجائیں گے۔ نئے فیلڈنگ کو چ کیلئے مختلف نام زیر غور ہیں تاہم مکی آرتھر کی مشاورت سے ہی پی سی بی نیا فیلڈنگ کوچ مقرر کرے گا ۔