مریم نواز نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر کھری کھری سنا دیں

مریم نواز نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کہا تمہاری ہمت کیسے ہوئی کہ تم نوازشریف کے خلاف ریفرنس یا اعلامیہ فائل کروادو، معروف صحافی مبشر لقمان کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 21 مئی 2018 11:03

مریم نواز نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو نواز شریف کے خلاف ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مئی 2018ء) معروف صحافی مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر کھری کھری سنا دیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی مبشر لقمان کا نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کھری کھری سنائیں اور کہا کہ تمھاری ہمت کیسے ہوئی کہ تم میاں محمد نواز شریف کے خلاف ایک ریفرنس دائر کروا دو۔

یا نواز شریف کے خلاف کوئی اعلامیہ دے دو۔جس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے استعفی دینے کی بھی کوشش کی لیکن استعفی قبول نہ ہوا۔

(جاری ہے)

کیونکہ اس وقت استعفی دینے کا مطلب ہے کہ انتخابات میں ایک ماہ کی تاخیر ہو جائے گی۔اور پاکستان مسلم لیگ ن انتخابات میں بھی تاخیر نہیں چاہتی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز نیب لاہور نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سابق وزیر اعظم کی خلاف اپنی رہائش گاہ کے باہر سڑ ک کی تعمیر کے کام میں مداخلت کا الزام تھا جس سے تعمیراتی کام کی لاگت میں اضافہ ہوگیا تھا۔نیب کی جانب سے سڑک کو غیر قانونی طور پر چوڑا کرنے کے حوالے سے جواب طلبی کیلئے نواز شریف کو دو بار سمن بھیجے لیکن وہ عدالت حاضر نہیں ہوئے جس کے بعد نیب نے سابق وزیر اعظم کی خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ سابق وزیراعظم کو اس سے قبل بھی 2 بار طلب کیا جاچکا ہے۔تاہم وہ میں پیش نہ ہوئے جس کے بعد نیب نے سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ کر تھا۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: