بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے تحت بلوچستان میں مواصلات ‘ صحت ‘ تعلیم اور پانی کی فراہمی کے لئے 50 ارب روپے مختص

پیر 21 مئی 2018 10:00

ْ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی) کے تحت بلوچستان میں مواصلات ‘ صحت ‘ تعلیم اور پانی کی فراہمی کے لئے 50 ارب روپے سے زیادہ فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق مواصلات کے شعبہ کے لئے پی ایس ڈی پی کے تحت بلوچستان کے لئے مختص کردہ فنڈز کا 22.8 فیصد اور صحت کے لئے 9.80 فیصد حصہ رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت بلوچستان میں عوام کی ترقی کے لئے جامع اقدامات کررہی ہے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبہ بلوچستان میں مواصلات کے شعبہ کے لئے 20.19 ارب روپے ‘ تعلیم کے لئے 12.45 ارب روپے ‘ پانی کی فراہمی کے لئے 8.81 ارب روپے اور صحت کے شعبہ کے لئے 8.65 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ مندرجہ بالا چار شعبہ جات کے لئے مجموعی طور پر 50.10 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :