حرم شریف میں چھوٹی متحرک کرین گر گئی
کرین گرنے سے ڈرائیورزخمی ہوگیا ،تاہم کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس
ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 مئی 2018 23:38
(جاری ہے)
دوسری جانب کرین کے ڈرائیور کو معمولی چوٹ آئی ہے۔
واضح رہے حادثاتی واقعات کا ہونا کوئی معمول کا کام نہیں ،سعودی حکومت نے حادثات سے بچاؤ کیلئے بڑے حفاظتی اقدامات بھی اٹھائے جاتے ہیں۔ 12ستمبر 2015ء حرم شریف کی توسیع کا کام جاری تھا۔ حرم شریف کے توسیعی منصوبے کی تکمیل کیلئے ہیوی کرینیں اور مشینیں کام کررہی تھیں کہ حج کے ایام سے کچھ روز قبل طوفان آگیا۔ طوفان سے ہیوی کرین جوکہ چھت پرکام کررہی تھی نیچے گر گئی۔ چونکہ حج کے ایام تھے اس لیے لوگوں کا جم غفیر تھا۔ دنیا بھر سے آئے حجاج کرام حرم شریف میں اپنی عبادت میں مصروف تھے کہ ہیوی کرین گر گئی۔ کرین گرنے سے 107 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ افسوس ناک واقعے سے پوری دنیا میں کہرام مچ گیا۔ سعودی حکومت نے جس کنسٹرکشن کمپنی کی کرین گری تھی ۔اس کمپنی کے خلاف ایکشن بھی لیا اور بن لادن کمپنی کو قانون کا سامنا بھی کرنا پڑا۔جبکہ سعودی حکومت نے واقعے میں جاں بحق افرادکے لواحقین اور زخمی افراد کو مالی امداد بھی فراہم کی تھی۔جبکہ زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے بہترین سہولیات مہیا کی گئی تھیں۔اس سے قبل بھی سعودی عرب میں ایسے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔تاہم سعودی حکومت کی جانب سے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے بہترین حفاظتی اقدمات بھی ٹھائے گئے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
-
فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنائینگے،چین،فرانس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.