حیدرآباد، آ ئندہ انتخابات میں سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کے کرپٹ وڈیروں کو ووٹ نہیں دیں گے، ایاز لطیف پلیجو

کرپٹ نمائندگی کو روکنے کیلئے انتخابات میں آرٹیکل 62-63 پر عملدرآمد کیاجائے، کرپشن ، لوڈشیڈنگ، پانی کی کمی، بیروزگاری جیسے مسائل کو حل کیا جائے، صدر قومی عوامی تحر یک

اتوار 20 مئی 2018 20:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کے کرپٹ وڈیروں کو ووٹ نہیں دیں گے، کرپٹ نمائندگی کو روکنے کیلئے انتخابات میں آرٹیکل 62-63 پر عملدرآمد کیاجائے۔ کرپشن ، لوڈشیڈنگ، پانی کی کمی، بیروزگاری جیسے مسائل کو حل کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرے محل 6ہزار ملین ڈالرز کے اکاؤنٹس سمیت دیگر لوٹی گئی دولت اور پائی پائی کا حساب لیا جانا چاہئے، پورا سندھ سوکھ گیا ہے لیکن صرف حکمرانوں کی زمینیں آباد ہیں، جنہوں نے کینالوں میں سے واٹر کورس نکال کر 24گھنٹے پانی چوری کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی وزراء اپنے محکموں کے افسران کے ساتھ دورے کرتے ہیں اور انہیں سب کچھ صحیح نظر آتا ہے جبکہ سندھ کے عوام 99فیصد صوبائی حکومت کے مسائل کی وجہ سے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی آصف زرداری اور انور مجید کے بجلی گھروں کیلئے وفاقی حکومت کو دھمکیاں دیتے ہیں۔