جرمنی میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے
تازہ ترین : 1

جرمنی میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) جرمنی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوب مغربی شہر زاربرٓکن کے نواحی علاقے برے باخ فیشنگن میں ہونے والی فائرنگ میں دو افراد مارے گئے ہیں۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک شخص کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔ مبینہ حملہ آور اور مقتولین کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے۔ اس واقعے میں گرفتار ہونے والے شخص کی شہریت کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ پولیس ابھی ابتدائی تفتیش میں مصروف ہی

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/05/2018 - 20:00:29

اس خبر پر آپ کی رائے‎