ڈاکٹر عافیہ کی زندگی اور صحت سے متعلق ہمیں حکومت پاکستان، وزارت خارجہ اور امریکی جیل حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ملی ہے،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی
کوشش کے باوجود پاکستانی اور امریکی حکام سے رابطہ نہیں ہوسکا دو سال سے زائد عرصہ سے اہلخانہ عافیہ سے رابطہ سے محروم ہیں، عوام کسی افواہ پر یقین نہ کریں دعا کریں اللہ تعالیٰ جلد ہماری بہن کو مکمل عافیت کے ساتھ وطن واپس لانے والے حکمران عطافردے، بیان
اتوار 20 مئی 2018 19:20
(جاری ہے)
امریکہ میں پاکستانی قونصلیٹ عائشہ فاروقی سے بذریعہ ایمیل رابطہ کرنے پر جواب آیا ہے کہ وہ پیر کے دن کنفرم کرسکیں گی۔
عافیہ کی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہوں کے بعد اندرون و بیرون ملک سے ٹیلی فون کالوں کا تانتا بندھ گیا اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ ٹیلی فون، ایس ایم ایس اور سوشل میڈیاکے ذریعے عافیہ کی خیریت دریافت کررہے ہیں اورمعصوم عافیہ کی واپسی کے بغیر امریکی قاتل کرنل جوزف کو چھوڑدینے پر شدید غم و غصہ اور افسوس کااظہارکررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ سے متعلق افواہیں پھیلانے کا مقصد امریکی قاتل کرنل جوزف کی شرمناک واپسی پرشدید عوامی تنقید کا رخ موڑنا بھی ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ نے مزید کہا کہ اطلاعات ہیں کہ غدار وطن شکیل آفریدی کو امریکہ کے حوالے کرنے کی تیاریاں جاری ہیں اورہمارے غدار کو لے جانے کیلئے امریکی طیارہ مکمل تیاری کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں لوگوںکی دعائیں عافیہ کے ساتھ ہیں۔ لوگوںکا عافیہ کے ساتھ والہانہ اظہار یکجہتی ہمارا یقین اور حوصلہ بڑھانے کا سبب ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ نے اپیل کی کہ عوام رمضان کی مبارک ساعتوں عافیہ کی جلد وطن واپسی کیلئے خصوصی دعائیں کریںمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.