اظہر علی کی سوئی فارم بھی آخر جاگ اٹھی، لیسٹرشائر کیخلاف دوروزہ پریکٹس میچ 73 رنز بناڈالے

اتوار 20 مئی 2018 19:20

اظہر علی کی سوئی فارم بھی آخر جاگ اٹھی، لیسٹرشائر کیخلاف دوروزہ پریکٹس ..
لیسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) اظہر علی کی سوئی فارم بھی آخر جاگ اٹھی، انہوں نے لیسٹرشائر کے خلاف دوروزہ پریکٹس میچ کے ابتدائی دن 73 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

لیسٹر شائر کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے اپنی بیٹنگ کو آزمانے کا فیصلہ کیا، اس بار اظہر علی کے ساتھ اوپننگ کیلئے فخرزمان کو بھیجا گیا، دونوں نے میزبان کاؤنٹی کے بولرز کو ابتدائی سیشن میں خوب پریشان کیا، دونوں کے درمیان ابتدائی شراکت میں 121 رنز بنے، اس جوڑی کا خاتمہ آخر کار ٹام ویلس کے ہاتھوں ہوا جن کی گیند فخر زمان کے بیٹ سے ہوتی ہوئی سیدھی عتیق جاوید کے ہاتھوں میں سما گئی، فخر نے 98 بالز کاسامنا کرتے ہوئے 71 رنز اسکور کیے جن میں 14چوکے شامل تھی

متعلقہ عنوان :