2018 الیکشن ریفرنڈم،ملکی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کو نشان عبرت بنائیں گے،رانا تنویر حسین

پانچ سالہ دور ملکی تاریخ کا سنہری دور ہے، ملک کے ہر حصے میں مسلم لیگ(ن) کے ترقیاتی کام اور میگا پراجیکٹس نظر آتے ہیں ،سندھ اور خیبر پختونخواہ کی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار پی ٹی آئی اور پی پی پی کی قیادت ہے پانچ سالوں میں وہاں کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی بجائے ترقیاتی کاموں کی آڑ میں لو ٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم اور اقربا پروری اپنے عروج پر رہی ،پنجاب تعمیر وترقی کے حوالے سے دوسرے صوبوں کے لئے رول ماڈل ہے،گفتگو،خطاب

اتوار 20 مئی 2018 19:20

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ 2018کا الیکشن ریفرنڈم ہے ملک کے غیور عوام ملکی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کو نشان عبرت بنادینگے مسلم لیگ(ن) کا مو جودہ پانچ سالہ دور ملکی تاریخ کا سنہری دور ہے ملک کے ہر حصے میں مسلم لیگ(ن) کے ترقیاتی کام اور میگا پراجیکٹس نظر آتے ہیں سندھ اور خیبر پختونخواہ کی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار پی ٹی آئی اور پی پی پی کی قیادت ہے پانچ سالوں میں وہاں کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی بجائے ترقیاتی کاموں کی آڑ میں لو ٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم اور اقربا پروری اپنے عروج پر رہی پنجاب تعمیر وترقی کے حوالے سے دوسرے صوبوں کے لئے رول ماڈل ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے این اے 120کے علاقوں فتووالہ ، اٹاری میں عوامی اجتماع ، کارنر میٹنگزسے خطاب ،شیخوپورہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا امیدوار پی پی 138میاں عبدالروف ، امیدوار پی پی 139چودھری خلیل احمد ورک ، چیئر مین ایم سی شرقپور شریف میاں عمران اشرف یعقومیہ ، میڈ یا کو آرڈینٹر ندیم گورایہ ، سابق نا ظمین منیر احمد شامی ،ملک ذوالفقار علی ، یوسی چیئرمینوں ملک نوید محمود چوہان ، ملک ذوالفقار کھوکھر، رمضان بھٹہ ، لیگی رہنما حکیم سلیم اللہ ، چودھری شہباز اصغر، چودھری ارشد حبیب اور دیگر نے بھی خطاب کیا وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ این اے 120اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی کام ہو ئے یہاں سے کراچی پشاور مو ٹر وے گزر رہی جس کا کام بھی آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے سوئی گیس ، بجلی ، تعلیم وصحت سمیت لو گو ں تما م بنیادی سہولتیں میسر ہیں ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ،،ووٹ کو عزت دو،، مسلم لیگ(ن) کے منشور کا حصہ ہے مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور جمہوریت کی علمبردار ہے ہماری قیادت اور کارکنوں نے بحالی جمہوریت اور مشرف آمریت کے خلاف لازوال قربانیا ں دی ہیں اور ججز بحالی تحریک میں بھی مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور کارکنوں کا کردار تاریخی رہا ہے آج جس طرح احتساب کے نام پر ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کی قیادت کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اس کی مثال آمریت کے ادوار میں بھی نہیں ملتی مسلم لیگ (ن) کو توڑنے اور تقسیم کرنے کی ساز ش نہ پہلے کا میاب ہو ئی اور نہ ہی آئندہ ایسی کو ئی سازش کا میاب ہو گی جو لو گ مسلم لیگ(ن) چھوڑ کر گئے ہیں وہ مفاداتی لوگ اور فصلی بٹیرے ہیں رانا تنویر حسین نے کہا کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہو نگے اور مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ملک گیر کا میابی حاصل کرے گی نگران وزیر اعظم کا نام ایک دو روز میں فائنل ہو جا ئے گا ۔