مودی کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ ا فوجی آپریشن سے زیادہ کچھ نہیں تھا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس
ْبھارت ہمیشہ فوجی طاقت کے ذریعے محکوم کشمیریوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے، ترجمان
اتوار 20 مئی 2018 19:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے نئی دلی کے اپنے آقائوں کی خوشنوری کیلئے اپنی ہی قوم کے خلاف جنگ چھڑ رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکمرانو ں نے محض اپنی کرسی کی خاطر اپنے ضمیر اور غیرت کو گروی رکھا ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں عملاً مارشل لا نافذ ہے اور کٹھ پتلی حکمرانوں کے ’’گولی نہیں بولی‘‘ اور ’’نظریات کی لڑائی‘‘ جیسے نعرے زمین میں دفن ہوچکے ہیں۔ترجمان نے کل جماعتی حریت کانفرنس نے چیئرمین سید علی گیلانی ، محمد اشرف صحرائی، حاجی غلام نبی سمجھی، غلام احمد گلزار، محمد یوسف نقاش، محمد اشرف لایہ، بلال احمد صدیقی، محمد یاسین عطائی، عمر عادل ڈار، سید امتیاز حیدر بشیر احمد بٹ اور دیگر حریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت بڑی تعداد میں عام نوجوان کو گھروں ، تھانوں اور جیلوں میں نظر بند رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوںکو تحریک آزادی کے راستے سے ہرگز ہٹایا نہیں جاسکتا۔ترجمان نے کٹھ پتلی حکومت کو خبردار کیا کہ پُرامن سیاسی سرگرمیوں پر پابندیوں کے سنگین نتائج نکلیں گے جس کی ذمہ دار وہ خود ہو گی۔ دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں ممتاز آزادی پسند رہنمائوں مولوی محمد فاروق ،خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو ان کی شہادت کی برسی پر شاندار خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندئ کے لیے دُعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم خون سے سینچی ہوئی تحریکِ آزادی کو جاری رکھنے کے لیے ہمہ تن جدوجہد کریں اور کوئی بھی ایسا قدم نہ اٹھائیںجس سے عظیم اور بے مثال قربانیوں پر حرف آنے کا احتمال پیدا ہو۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ وہ مولوی محمد فاروق کے خاندان کی ان کاوشوں کے دل سے معترف ہیں جو انہوں نے جموں کشمیر میں اشاعت دین کے حوالے سے کی ہیں ۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ مولوی محمد فاروق کے ساتھ انکی کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں جبکہ خواجہ عبدالغنی لون کے ساتھ بھی انکے طویل مراسم رہے ہیں اور وہ عبدالغنی لون کی فطری صلاحیتوں اور جرأت کی ہمیشہ داد دیتے رہے ہیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.