Live Updates

تحریک انصاف کا آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلے 100دن کا پلان جاری

ٹیکس نیٹ کی بہتری کیلئے ایف بی آر میں اصلا حات ،زرعی شعبے کی بہتری کیلئے چھوٹے کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی،زراعت میں تحقیق کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے سمیت مساوی تعلیم کے مواقع اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا اعادہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو وفاق کی نمائندگی کرتی ہے ہم فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کریں گے بلوچستان کو احساس محرومی سے نکالیں گے،شاہ محمود قریشی حکومت میں آتے ہی زرعی ایمرجینسی کا اعلان کریں گے،زرعی تحقیق پر ہمیں پیسے خرچ کرنا ہوں گے،جہانگیر ترین

اتوار 20 مئی 2018 19:10

eاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلے 100دن کا پلان جاری کرتے ہوئے ملک میں ٹیکس نیٹ کو بہتر کرنے کیلئے ایف بی آر میں اصلا حات ،زرعی شعبے کی بہتری کیلئے چھوٹے کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنانے اور زراعت میں تحقیق کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے سمیت ملک میں مساوی تعلیم کے مو ا قع اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اتوار کے روز اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف حکومت کے قیام کے بعد پہلے سو دن کا پلان جاری کرنے کے مقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک وقت تھا پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت تھی ن لیگ بھی پنجاب کے ایک حصے کی جماعت بن کر رہ گئی ہے تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو وفاق کی نمائندگی کرتی ہے ہم فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کریں گے بلوچستان کو احساس محرومی سے نکالیں گے بلوچستان کو مین اسٹریم میں لائیں گے پنجاب کو دو حصوں میں تقسیم کریں گے جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں گے فاٹا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فاٹا کا پختونخوا میں انضمام فاٹا کے پختونخوا میں انضمام کیلئے قانون سازی جلدکی جائے گی فاٹا کی تعمیر و ترقی کیلئے ایک بڑے منصوبے (میگا پراجیکٹ) پلان کا آغاز کیا جائے گا اور فاٹا میں باقی تمام قوانین کو لاگو کرنیکا آغاز کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ہمارے منشور میں ہے کہ بلوچستان میں بڑے پیمانے پر سیاسی مفاہمت کی کوششیں شروع کی جائے گی اور اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت کو بااختیار بنایا جائے گا اس کے ساتھ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں خصوصاً گوادر میں جاری ترقیاتی عمل میں مقامی آبادی کی شمولیت یقینی بنائی جائے گی انتظامی بنیادوں پر صوبہ جنوبی پنجاب کا قیام جنوبی پنجاب میں بسنے والے تین کروڑ پچاس لاکھ لوگوں کو غربت کی دلدل سے نکالنے اور صوبوں کے مابین انتظامی توازن قائم کرنے کے بنیادی مقاصد کے تحت صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کیلئے قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا کراچی کی بہتری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کراچی کی بہتری کیلئے خصوصی منصوبہ لایا جائے گا جس میں بہتر انتظامات ، سیکیورٹی ، انفراسٹرکچر، گھروں کی تعمیر ، ٹرانسپورٹ کا نظام ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور پینے کے صاف پانی جیسی سہولیات مہیا کی جائیں گی پاکستان کے غریب ترین اضلاع کیلئے غربت میں کمی کی تحریک کا آغازپنجاب، سندھ ، پختونخوا اور بلوچستان کے پسماندہ اور غریب ترین اضلاع سے غربت کے خاتمے کیلئے جاری کاوشوں کو تقویت دینے کیلئے خصوصی پلان تیار کیا جائے گا احتساب عمران خان کی حکومت کا اہم ستون ہوگا تحریک انصاف کی حکومت نیب کو مکمل خود مختاری دے گی بیرون ملک چوری شدہ قومی دولت واپس لانے خصؤصی ٹاسک فورس قائم کی جائے گی بازیاب کرائی گئی دولت قرضوں کی آدائیگیوں اور غربت میں کمی کیلئے استعمال کی جائے گی پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک اور با اختیار بنایا جائیگا زیر التوا مقدمات کے خاتمے کیلئے ہائی کورٹس کی مشاورت سے جوڈیشل ریفارمز پروگرامز لایا جائیگا بدھ کو فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کا بل پیش ہوگابل تحریک انصاف کی سوچ کا عکاس ہوگاحکومت میں آنے کے بعد ایک میگا ڈیولپمنٹ پلان بنائیں گے ایف سی آر کو فاٹا سے ختم کریں گے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب 11 اضلاع پر مشتمل ہے جنوبی پنجاب کو خود مختار اکائی کا درجہ دیں گے مسلم لیگ ن کا یہ چھٹا اقتدار ہے ن لیگ نے وعدے کرکے وفا نہیں کیے یہاں غربت بہت ہے مجھے مسلم لیگ ن کی نیت پر شک ہے انہوں نے ہمیشہ دھوکہ دیاکراچی کے لئے پیکج دیا جائے گاکراچی میں ٹرانسپورٹ سسٹم بہتر کیا جائیگالوگوں کو سستے گھر دیے جائیں گے جرائم کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے شہر اقتدار میں گورننس کو بہتر بنائیں گے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا کہ معیشیت میں دو بڑے اہداف ہم نے پورے کرنے ہیں پاکستان قرضوں کے دلدل میں دبتا جارہا ہے زرمبادلہ کے زخائر گررہے ہیںبرآمدات کم اور درآمدات بڑھ رہی ہیںایک ماہ میں دو ارب ڈالر کا خسارہ ہوا ہے ہم نے اپنے نوجوانوں کو روزگار دینے ہیں5 سالوں میں ایک کروڑ نئی نوکریاں پیدا کریں گے درمیانی سائز کی صنعت کا پاؤں پر کھڑا کرنا ہوگاٹیکس کا بوجھ اتنا ڈل گیا ہے کہ متوسط طبقہ دب گیا ہے جو لوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں انہیں ٹیکس نیٹ میں لانا ہے نوجوانوں کیلئے روزگار کی فراہمی پانچ برس کے دوران ایک کروڑ نوکریاں پیدا کرنے کیلئے ملکی تاریخی کی سب سے زبردست حکمت عملی سامنے لائی جائے گی،اس پالیسی کے ذریعے ہنردینے پر خصوصی توجہ دی جائے گی انہوں نے کہا کہ پیداواری شعبے کی بحالی اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی تیزی سے ترقی کی راہ ہموار کرناپاکستان کی پیداواری صنعت کو عالمی منڈی میں مقابلے کی اہلیت سے آراستہ کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے کم ٹیکس ،برامدات پر چھوٹ اور اضافی سہولیات پر مبنی امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے گامزدورں کی حفاظت لئے ایک لیبر پالیسی شروع کریں گے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے پالیسی نجی شعبے کے ذریعے پانچ برسوں کے دوران کم لاگت سے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے ’’وزیراعظم اپنا گھر پروگرام‘‘ شروع کیا جائے گااس پروگرام کے ذریعے صنعتی شعبے کو فروغ ملے گا، روزگار کے اسباب پیدا ہونگے اور معاشرے کے غریب ترین طبقے کو چھت جیسی بنیادی سہولت میسر آئے گی سیاحت کے فروگ کیلئے انہوں نے بتایا کہ ملک میں موجود سیاحتی مقامات کو بہتر بنانے اور نئے مقامات کی تعمیر کے لئے نجی شعبے سے سرمایہ کاری کیلئے فریم ورک بنایا جائے گاحکومتی گیسٹ ہاوٰسز کو ہوٹلز میں بدلنے کا عمل شروع کیا جائے گا اور انہیں عوام کیلئے کھلا جائے گاپہلے سو دنوں کے دوران چار نئے سیاحتی مقامات دریافت کییجائیں گے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی سربراہی کیلئے ایک دلیر، قابل اور متحرک چئیرمین فوری طور پر مقرر کیا جائے گا،ایف بی آر کیلئے اصلاحاتی پروگرام متعارف کروایا جائے گا پہلے سو روز کے دوران معیشت کی بحالی اور قرضوں پر انحصار کم کرنے کیلئے کاروبار دوست اور عدل پر مبنی ٹیکس پالیسی لاگو کی جائے گی پاکستان کو کاروبار دوست ملک میں بدلنا ہے توانائی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فوری طور پر دیرپا اور سستی بجلی پر منتقل ہونے کیلئے تحریک انصاف کی انرجی پالیسی پر کام کا آغاز کیا جائے گاگردشی قرضوں کے اسباب پر توجہ دی جائے گی ریگولیٹری ریفارمز جنہیں کرایہ سے چلنے والے ماڈلز سے جان چھڑوانے ،نظام کی کارکردگی بڑھانے اور نقصانات کے ازالے کیلئے مرتب کیا گیا ہے، کو لاگو کیا جائے گاپاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ راہداری منصوبے کو محض انفراسٹرکچر پراجیکٹ کی بجائے صحیح معنوں میں ایک اقتصادی راہداری بنانے کیلئے ایک موثر منصوبہ عمل شروع کیا جائے گانیشنل کمانڈ اتھارٹی کی طرز پر نیشنل سیکیورٹی آرگنائزیشن قائم کی جائے گی نیشنل سیکیورٹی آرگنائزیشن کا سربراہ وزیراعظم ہوگا دہشتگردی کے مقابلے کیلئے جامع داخلہ سیکیورٹی پالیسی نآفذ کی جائے گی دہشتگردوں کے درمیان گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا جائیگا نیشنل ایکشن پلان پر مکمل نفاذ اور توسیع دی جائے گی مغربی اورمشرقی ہمسائیوں کیساتھ تعلقات کی بہتری کیلئے تنازعات کے حل کا کلیہ اپنایا جائیگا مسلئہ کشمیر کے حل کی منصوبہ بندی کیلئے کام کا آغاز ہوگا چین اور دیگر اتحادی ممالک کیساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری کو توسیع دی جائے گی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم پروگرام لانچ کیا جائے گا50 لاکھ فلیٹس بنائے جائیں گے۔

پی ٹی آئی رناتحریک انصاف واحد جماعت ہے جو وفاق کی نمائندگی کرتی ہے ہم فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کریں گے بلوچستان کو احساس محرومی سے نکالیں گے بلوچستان کو مین اسٹریم میں لائیں گے پنجاب کو دو حصوں میں تقسیم کریں گے جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں گے ۔تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہا کہ زراعت کو ریڑھ کی ہڈی کہا جاتا ہے مگر آج تک کسی نے اس پر توجہ نہیں دی حکومت میں آتے ہی زرعی ایمرجینسی کا اعلان کریں گے تحقیق پر ہمیں پیسے خرچ کرنا ہوں گے کاشتکار کیلئے زراعت کو منافع بخش بنانے کیلئے زرعی ایمرجنسی کا نفاذزرعی اجناس میں کاشتکار کا منافع بڑھانے، ڈیزل پر ٹیکس کم کرنے، زراعت کے جدید طریقے متعارف کروانے اور دیگر اقدامات کے ساتھ سبسڈی پروگرامز کو موثر بنانے کیلئے تحریک انصاف کی زرعی پالیسی لاگو کی جائے گی کسانوں کی مالی امداد اور وسائل تک رسائی میں اضافہ مالیاتی اداروں کے تعاون سے کسانوں کیلئے باسہولت اورسستے قرضوں کا انتظام کیا جائے گا زرعی منڈیوں میں تبدیلی لائیں گے زرعی اجناس کے مناسب دام یقینی بنانے کیلئے منڈیوں اور ذخائر میں اضافے کی مہم شروع کی جائے گی اس مہم میں نجی شعبے کی شرکت کی راہ ہموار کرنے کیلئے موضوع قانون سازی کی جائے گی برآمدات کو خصوصی طور پر نگاہ میں رکھتے ہوئے فوڈ پراسسینگ کی چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعت کے فروغ کیلئے سہولیاتی منصوبہ مرتب کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک زرعی شعبے میں اہم کردار ادا کرتا ہے پاکستان کودودھ اور دودھ سے بنی مصنوعات میں خود کفیل بنانے کا منصوبہ شروع کیا جائے گالاکھوں چھوٹے چھوٹے کسانوں کو بہتر کرنے کیلئے گوشت کی پیداوار کو بڑھانیپر ایک پروگرام متعارف کرایا جائے گا انہوں نے کہا کہ نئی واٹر پالیسی بنائی جائیگی دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تیزی کیلئے وزیراعظم کی سربراہی میں فوری طور پر ’’نیشنل واٹر کونسل‘‘قائم کی جائے گی قومی سطح پر پانی کے بچاو،ْکی کوششوں میں توسیع کیلئے قومی واٹرپالیسی سے ہم آہنگ منصوبہ عمل مرتب کیاجائے گا پانی ذخیرہ کرنے اور ضیاعِ آب روکنے کے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی پانی کی تقسیم اور نگرانی کے جدید طریقے لاگو کیے جائیں گے انہوں نے کہا کسانوں کیلئے تارگٹڈ سبسڈی دا جائیگی پورے پاکستان میں ویئر ہاؤسز کا جال بچھا دیں گے دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کریں گے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت ملنے کے سو دن میںہی صحت اور تعلیم کے شعبے میں انقلاب برپا کرنے کیلئے تحریک انصاف کی سوچ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات کیے جائینگے اور مفصل منصوبے مرتب کیا جائے گا جس کے ذریعے واضح کیا جائے گا کہ کیسے تحریک انصاف کی حکومت پانچ سالوں میں صحت اور تعلیم میں معیار ، عوام کی ان تک رسائی اور ان کے انتظامِ کو بہترکرنے کویقینی بنائے گی اس کے ساتھ ’’صحت انصاف کارڈ ‘‘کو پورے ملک میں موجود خاندانوں تک توسیع دی جائے گیانکم سپورٹ پروگرام کو فوری چون (54)لاکھ خاندانوں سے بڑھا کر خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے اسی لاکھ خاندانوں تقریباً (چھ کروڑپاکستانی )تک توسیع دی جائے گی معذور افراد کے لئے خصوصی پروگرام شروع کریں گے اسکول سے باہر بچوں کے داخلہ کو فروغ دینے کے لئے اضافی مدد فراہم کریں گے ملک میں خواتین کی ترقی کے حوالے سے تحریک انصاف کی سوچ کو عملی اقدامات میں ڈھالا جائے گا خواتین کو مدنظر رکھتے ہوئے ’’کریمنل جسٹس ریفارمز‘‘کا آغاز کیا جائے گامعاشی طورپر خواتین کوبہترکرنے کیلئے وویمن اکنامک ایمپاورمنٹ پیکج شروع کیا جائے گاماحولیات کے تحفظ کے تحریک انصاف کے ایجنڈے کے تحت ’’گرین گروتھ ٹاسک فورس ‘‘کی بنیاد ڈالی جائے گی اس کے ذریعے مطلوبہ قانون سازی اور منصوبہ سازی کا عمل آگے بڑھایا جائے گا ملک بھر میں دس ارب درخت اگائے جائیں گے اور صوبائی دارالخلافوں میں ’’اربن ٹری سونامی پروگرامز ‘‘شروع کیے جائیں گے شیریں مزاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ کی ادارہ جاتی استطاعت بشمول قانونی استطاعت ، صلاحیت اور عالمی رسائی میں اضافے کے ذریعے وزارت کومضبوط بنانے کے عمل کا آغاز کیا جائے گا۔

کلیدی فریقوں کی جانب سے خارجہ پالیسی سے متعلق فراہم کردہ معلومات کے انتظام کار اور معقول فیصلہ سازی کیلئے وزیراعظم کے دفتر میں پالیسی ''کوآرڈینیشن سیل''قائم کیا جائے گاقومی مفادات سے ہم آہنگ پالیسیوں کا آغاز کیا جائے گاپاکستان کی ترجیحات کو مد نظر کھتے ہوئے مغربی اور مشرقی ہمسایوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری کیلئے تنازعات کے حل کا کلیہ اپنایا جائے گا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کی منصوبہ بندی کیلئے کام کا آغاز کیا جائے گا علاقائی اور عالمی طور پر دو طرفہ اور کثیر الجہتی سطح پر پاکستان کی مطابقت میں اضافے کیلئے چین اور خطے میں پاکستان کے دیگر اتحادیوں کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو توسیع دی جائے گی غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے ملکی معیشت کے احیائ کے لئے سیاسی-اقتصادی سفارتکاری کو ترجیحاً بروئے کار لایا جائے گاوزارت خارجہ اور وزارتِ تجارت کو اس حوالے سے روڈ میپ کی تیاری کا کام سونپا جائے گانیشنل کمانڈ اتھارٹی کی طرز پر وزیراعظم کی سربراہی میں کلی نیشنل سکیورٹی آرگنائزیشن قائم کی جائے گی نیشنل سیکیورٹی کونسل پلانیری کونسل (پالیسی اینڈاسٹریٹجی)اور اسپشلسٹ ورکنگ گروپ پر مشتمل ہوگی نیکٹا این ایس او اس کے سیکرٹریٹ کے طور پر کام کرے گیدہشت گردی کے مقابلے کیلئے خصوصی طور پر ایک جامع داخلی سکیورٹی پالیسی نافذ کی جائے گی جس کی بنیاد چار اصولوں پر استوار ہو گی متحرک اور غیر متحرک دہشت گردوں کے مابین روابط/گٹھ جوڑ کو بے نقاب کریں گے دہشت گردی کے خلاف قومی منصوبہ عمل (نیشنل ایکشن پلان) کا مکمل نفاذ اور اس میں توسیع دہشتگردوں کو تنہا کرنا، ان کی بیخ کنی کرنااور رد عمل سے بچائو کیلئے اقدامات کرنا نصاب کی تشکیلِ نو اورمدارس کی قومی دھارے میں شمولیت پنجاب میں لوکل گورئمنٹ کے نام پر دھوکہ دیا گیا فنڈذ اؤر اختیارات پنجاب میں لوکل گؤرئمنٹ کو نہیں دئیے گئے خیبر پختونخوا میں لوکل حکومت کا نظام سب کے سامنے ہے خیبر پختونخوا میں لوکل گورئمنٹ کو فنڈذ بھی ملے اور اختیارات بھی۔

رباب شہزاد نے پاکستان تحریک انساف کے پہلے سو روزہ منشور پر گفتگو کرتے ہئے کہا کہ احتساب حکومت کا اہم ستون :قومی احتساب بیوروکو مکمل خود مختاری دی جائے گی۔ بیرون ملک محفوظ مقامات پر چھپائی گئی چوری شدہ قومی دولت کی وطن واپسی کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کی جائے گی اور بازیاب کی گئی دولت غربت میں کمی لانے اور قرض کی ادائیگیوں میں استعمال کی جائے گی گاو،ْں تک عوام کو اختیارات کی فراہمی :پختونخوا کے طرز کے بہتر بلدیاتی نظام کو باقی ملک میں لایا جائے گا، جس کے ذریعے اختیارات اور وسائل کی گا?ں کی سطح تک منتقلی کی راہ ہموار کی جائے گی سیاست سے پاک اور بااختیار پولیس:پختونخوا میں پولیس کی اصلاح کے کامیاب نمونے کی پیروی کرتے ہوئے تمام صوبوں میں قابل اور پیشہ وارانہ مہارت کے حامل انسپکڑ جنرلز کی فوری تعیناتیوں کے ذریعے پولیس کو غیر سیاسی اور بہتربنانے کے عمل کا آغازکیا جائے گا فراہمیِ انصاف میں انقلابی تبدیلی:زیر التوائ مقدمات کے خاتمے کا بندوبست کیا جائے گا۔

ایک برس کی مدت کے اندر تمام دیوانی مقدمات کے تیز تر اور شفاف ترین فیصلوں کیلئے متعلقہ ہائی کورٹس کی مشاورت سے خصوصی طور پر تحریک انصاف کے ’’جوڈیشل ریفارمز پروگرام ‘‘کا آغاز کیا جائیگاسول سروسز میں اصلاحات کی ابتدا: وفاقی بیوروکریسی میں خالصتاً اہلیت و قابلیت کی بنیاد پر موضوع ترین افسران مقرر کریں گے۔ اس کے ساتھ سول سروسز کے ڈھانچے میں کلیدی تبدیلی کے منصوبے کی تیاری کیلئے’’ ٹاسک فورس‘‘ قائم کی جائے گی جو سرکاری افسران کی مدتِ ملازمت کے تحفظ اور احتساب کے میکنزمز کے ذریعے بیوروکریسی کی ساکھ بہتر بنانے کیلئے قابل عمل تجاویز مرتب کرے گی، جس کے نتیجے میں ذہین اور قابلیت کے حامل افراد کو بیوروکریسی میں شمولیت کی ترغیب ملیگی اور ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے ان کی خدمات کے حصول کا انتظام کیا جائے گا ۔

عباس شاہد
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات