محب وطن قوم کیلئے نواز شریف کا فوج مخالف بیانیہ ناقابل قبول،وہ عالمی طاقتوں کے ..
تازہ ترین : 1

محب وطن قوم کیلئے نواز شریف کا فوج مخالف بیانیہ ناقابل قبول،وہ عالمی طاقتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،پی ٹی آئی رہنماء

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری ندیم آفتاب سندھو پی ٹی آئی کے رہنما صاحبزاد سید علی حیدر حسنی نے کہا ہے کہ محب وطن قوم کے لئے نواز شریف کا فوج مخالف بیانیہ ناقابل قبول ہے۔ نواز شریف عالمی طاقتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ پوری قوم کو کرنل سہیل عابد شہید کی بے مثال قربانی پر فخر ہے۔

فوجی شہداء قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔ نواز شریف ملک کی سلامتی کے لئے قربانیاں دینے والی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کر کے قوم کی نظروں میں گر چکا ہے۔ ملک دشمن بیرونی قوتیں پاک فوج کو متنازعہ بنا کر پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج سے محبت کرتی ہے ن لیگ کو آئندہ الیکشن میں کک آئوٹ کردیں گے۔۔فوج کی قربانیوں کی وجہ سے کراچی،، بلوچستان اور فاٹا میں حکومت کی رٹ قائم اور امن بحال ہوا ہے۔

امریکہ،، بھارت اور اسرائیل کی پاکستان مخالف سازشوں کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ پاک فوج ہے۔ فوج کے خلاف واویلا کرنے والے بھارت کو خوش کر رہے ہیں۔ قوم کا بچہ بچہ کرنل سہیل عابد شہید کو سلام پیش کرتا ہے۔ کرنل سہیل عابد شہید نے اپنی جان اپنی دھرتی پر قربان کر کے عظیم مثال قائم کی ہے۔ قوم فوجی شہیدوں کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ فلسطین کے مسلمان امید بھری نظروں سے امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ مسلم حکمران مصلحتیں چھوڑ کر فلسطینی مسلمانوں کا کھل کر ساتھ دیں۔ اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج کس مرض کی دوا ہی

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/05/2018 - 19:10:18

اس خبر پر آپ کی رائے‎