آصف زرداری کا سندھ کے شہروں نواب شاہ اور قاضی احمد کے گائوں میں لگنے والی آگ پر افسوس کااظہار

اتوار 20 مئی 2018 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے صوبہ سندھ کے شہروں نواب شاہ اور قاضی احمد کے گائوں میں لگنے والی آگ پر افسوس کااظہار کیا ہے اس موقع پر آصف علی زرداری نے سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور دیگر حکام و پارٹی عہدیداروں کو متاثرین کی فوری مدد کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں آصف علی زرداری نے اپنی ہدایات میں مزید کہا کہ مراد علی شاہ و پارٹی قائدین آگ سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ فوری طورپر متاثرین کی مالی امداد کرکے ان کے نقصانات کو پورا کرے۔