شہباز شریف سے چینی بین الاقوامی نورینکوگروپ کے اعلیٰ سطحی وفد ملاقات

اورنج لائن میٹرو ٹرین کی آزمائشی سروس کا کامیاب آغاز ایک اہم سنگ میل ہے،وزیر اعلی پنجاب

اتوار 20 مئی 2018 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے چین کے بین الاقوامی نورینکوگروپ کے صدر وین گینگ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات کی اس موقع پر نورینکو گروپ کے صدر نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کی آزمائشی سروس کے آغاز پر وزیراعلیٰ پنجاب کو مبارکباد دی ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھاکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کی آزمائشی سروس کا کامیاب آغاز ایک اہم سنگ میل ہے انہوں نے کہا کہ یہ عظیم الشان منصوبہ چین کے صدر اور وزیر اعظم کا پاکستان خصوصاً لاہور کے عوام کیلئے تحفہ ہے میٹرو ٹرین کا منصوبہ پاک چین دوستی کی تاریخ میں ایک تاریخ ساز حیثیت رکھتا ہے اس منصوبے میں تاخیر نہ ہوتی تو آج میٹرو ٹرین چل رہی ہوتی منصوبے کی جلد سے جلد تکمیل میرا مشن ہے اس موقع پر صوبائی وزیر عائشہ غوث پاشا، اورنج لائن میٹرو ٹرین کی سٹیئرنگ کمیٹی کے سربراہ خواجہ احمد حسان، مینجنگ ڈائریکٹر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، لارڈ میئر لاہور، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، کمشنر لاہور ڈویڑن اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔