سڑکوں پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو افطار دیا جائے گا

پولیس کو بہبود فنڈز سے 1.3ملین روپے جاری کردئیے گئے، میڈیا رپورٹس

اتوار 20 مئی 2018 19:10

سڑکوں پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو افطار دیا جائے گا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) وفاقی دارلحکومت کی پولیس نے اپنے بہبود فنڈز سے 1.3روپے کے فنڈز جاری کردئیے ہیں جس سے سڑکوں پر فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں کے لئے افطار کو بندوبست کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال سڑکوں پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے یا ٹریفک کنٹرول کرنے والے پولیس اہلکاروں کو افطار دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سحری بھی پولیس اہلکاروں کو فراہم کی جاتی تھی تاہم یہ 2013میںترک کردی گئی تھی ۔ روپورٹس کے مطابق مجموعی رقوم میں سے 464100روپے کی رقم سڑکوں پر موجود پولیس اہلکاروں کیلئے مختص کردی گئی ہے۔ جبکہ 892500کی رقم ٹریفک پولیس کیلئے مختص کردی گئی ہے ۔ لگ بھگ 182اہلکار ریڈزون سمیت شہر کی مختلف سڑکوں پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ اس طرھ 350ٹریفک پولیس اہلکاروں کو دارلحکومت کے 300مقامات پر تعینات کیا گیا ہے ۔ یہ افطار فنڈز پولیس اہلکاروں کے انچارجز کے حوالے کردئیے گئے ہیں اور انہیں پولیس اہلکاروں کیلئے افطار کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :