پشاور، دہشت گردی کے خطرات ،ریسکیو 1122 ہیڈ کوارٹر کے باہر خصوصی سکیورٹی آلات نصب

اتوار 20 مئی 2018 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122کا ہیڈ کوارٹر کے باہر خصوصی سکیورٹی آلات نصب کر دیئے گئے ہیں یہ سیکورٹی آلات وزیر اعلیٰ ہائوس ، گورنر ہائوس ، صوبائی اسمبلی سمیت دیگر اہم مقامات پر پہلے سے ہی نافذ ہیں ریسکیو 1122ہیڈ کوارٹر کے باہر لاکھوں روپے مالیت کے خصوصی سیکورٹی آلات گاڑیوں کے آمد و رفت کو روکنے اور مشکوک گاڑیوں کی جانچ پڑتال کے لئے لگائے گئے ہیں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر تمام اہم حساس ترین مقامات پر یہ سیکورٹی آلات پہلے سے ہی نصب ہیں یا نصب کئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے ہیڈ کوارٹر کے مین گیٹ پر لگائے جانے والے سیکورٹی کے خصوصی آلات کے بعد اندر جانے والی گاڑیوں کی خصوصی چھان بین ہو گی اور گاڑیوں میں اگر کسی قسم کی بارودی مواد وغیرہ ہو گا تو اس کا با آسانی پتہ لگ جائیگا ۔ ریسکیو 1122ہیڈ کوارٹر کو پہلے سے ہی دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں بھی ملی تھی ریسکیو 1122ایک اہم کردار ادا کر رہا ہی