رمضان المبارک باہمی اخوت و محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کامہینہ ہے ،میاں مقصود احمد

اتوار 20 مئی 2018 18:20

گوجرانوالہ۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی میاں مقصود احمدنے کہا ہے کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کا انتہائی محترم اور مقدس مہمان مہینہ ہے۔ یہ نیکیوں کا موسم بہار ہے اور ہر صاحب ایمان کو اس ماہ مبارک کا ایک ایک لمحہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت و فرمانبرداری میں گزار کر زیادہ سے زیادہ اجر و ثواب جمع کرنا چاہیے ۔

ان خیالا ت کا اظہا ر انہوںنے جما عت اسلا می سٹی کے زیر اہتمام پیپلز کا لو نی میں افطار ڈنر سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اس مو قع پر متحد مجلس عمل ضلع کے صدر وامیر جماعت اسلا می ڈاکٹر عبید اللہ گوہر ،سٹی امیر مظہر اقبال رندھاوا،امیدوار برائے قومی اسمبلی این ای81 حافظ حمید الدین اعوان ،مشتاق ابراہیم ،فیاض منیر ،جاوید اقبال،عمر فاروق گیلا نی ،سعید کھو کھر،فرقان عزیز بٹ،خرم سلیم کھو کھر ودیگر نے بھی خطاب کیا، میاں مقصود احمدکا کہنا تھا کہ رمضان ایک دوسرے کی پریشانیوں کو بانٹنے اور باہمی اخوت و محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کامہینہ ہے ۔

(جاری ہے)

اس ماہ مقدس میں معاشرے میں موجود تنگ دستوں ، غربا و مساکین ، بیوائوں اور یتیموں کی دل کھول کر امداد کرنی چاہیے تاکہ وہ بھی رمضان اور عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم باہمی محبتوں کو بڑھائیں اور نفرتوں کو ختم کریں ۔انہوںنے کہاکہ امت مسلمہ اس وقت سخت آزمائش سے دوچار ہے تمام مسلمان اس مبارک ماہ میں ان مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو ظلم سے نجات عطا فرمائے ۔