حکومت گلگت بلتستان نے تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کے انعقادکے لئے تیاریاں شروع کر دیں

اتوار 20 مئی 2018 15:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) حکومت گلگت بلتستان نے جولائی میں ہونے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کے انعقادکے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ گلگت بلتستان کے وزیر برائے ٹورازم فدا خان فدا نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان حکومت خیبر پختونخوا کی مشاورت سے ایونٹ کے لئے تاریخ کو حتمی شکل دیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چترال اور گلگت بلتستان کی انتظامیہ نے مہمانوں کی سہولت اور تہوار کی مکمل کامیابی کے لئے تیاریاں شروع کی ہیں۔فیسٹیول میں کھلاڑیوں کو میرٹ پر منتخب کرنے کے لئے باضابطہ طور پر ایک کمیٹی قائم کی جائے گی تاکہ میچوں میں آنے والے کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں ۔ فدا خان فدا نے کہا کہ فیسٹیول میں ملک بھر سے سیاحوں کی شرکت متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بھی سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :